خواتین کو معاشی طور پر خود کفیل بنانے کیلئے حکومت پنجاب تربیتی پروگرام پر کام کر رہی ہے:نادر چٹھہ

جھنگ: ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ نے کہا ہے کہ خواتین کو معاشی طور پر خوشحال اور خود کفیل بنانے کیلئے حکومت پنجاب مختلف تربیتی پروگرام پر کام کر رہی ہے اور اس ضمن میں وافر وسائل فراہم کئے جار ہے ہیں۔ تاہم نجی سماجی تنظیموں اور کاروباری و مخیر شخصیات بھی اس ضمن میں اپنا کلیدی کردار بھرپور طریقے سے ادا کرنا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے محکمہ محنت و انسانی وسائل اور مقامی این جی اوکے تعاو ن سے موضع کھیوہ کے نواحی علاقہ میں فنی تعلیمی مراکز برائے چائلڈ لیبر پر مختلف کورسز مکمل کرنے والی ہنر مند بچیوں میں سلائی مشین اور دیگر آلات تقسیم کرنے کے موقع پر کیا۔ڈی سی او نادر چٹھہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب خواتین کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے بھر پور اقدامات اور وسائل فراہم کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بچوں سے خطر ناک مشقت کے خاتمہ کے منصوبہ کے تحت معاشرہ میں تبدیلی ضروری آئیگی۔

تقریب کے اختتام پر نکہ دولتانہ اور کھروڑا باقر سے تعلق رکھنے والی 50بچیوں میں تقسیم اسناد و ٹول کٹ بھی تقسیم کی گئی۔اس موقع پر ایس ایس پی لاہور رائے اعجاز احمد،ڈی او سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل،پروجیکٹ ڈائریکٹر رانا شاہد محمود،ڈی او لیبر،ایکسین واپڈ،اور دیگرافسران و مقامی این جی او ز کے نمائندگان نے شرکت کی۔

 Nadir Chatta

Nadir Chatta