جھنگ : محکمہ صحت حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ماں اور بچے کی صحت کے حوالہ سے ہفتہ منانے کے حوالہ سے تمام انتظامات مکمل کرئے گئے ہیں اور 27 اپریل تا 2 مئی 2015ء تک منائے جانے والے ماں اور بچے ہفتہ کے دوران بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے اور پیٹ کے کیڑوں سے بچائو کی چوسنے والی گولیاں بھی کھلائی جائیں گی۔
یہ بات ڈسٹرکٹ کوآرڈینٹر ( آئی آر ایم این سی ایچ اینڈ نیوٹریشن پروگرام ڈاکٹر ذولفقار علی نے ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ نے کی زیر صدارت منعقدہ ایک خصوصی اجلاس کے موقع پر میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس خان،ڈی ایچ او ڈاکٹر حافظ غلام قادر،دیگر ڈاکٹر ز کے علاوہ مقامی این جی او ز کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ اجلاس کے دوران ڈاکٹر ذولفقار علی بتایا کہ کہا ہے کہ ماں اور بچے کی صحت کے ہفتہ منانے پر تعینات عملہ کو دو سے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کوپیٹ کے کیڑوں سے بچائو،ٹی ٹی ویکسی نیشن حاملہ خواتین کو زچگی کے دوران حفاظتی تدابیراختیار کرنے اور دیگر ضروری تربیت مکمل کی جا چکی ہے تاکہ وہ زیادہ موثر طریقے سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دیںسکیں۔انہوں نے مزیدبتایا کہ اس خصوصی ہیلتھ پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے نیشنل پروگرام کی50 لیڈی ہیلتھ سپر وائزرز،1323لیڈی ہیلتھ ورکرز جبکہ ایم این سی ایچ پروگرام کی کمیونٹی مڈ وائف ،ویکسی نیٹرفیلڈ ڈیوٹی سرانجام دیں گے جبکہ 50سکول ہیلتھ نیوٹریشن میں حصہ لیں گے۔ انہوںنے بتایا کہ اس خصوصی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے فیلڈ ٹیموں کو پیٹ کے کیٹرے ختم کرنے کی گولیاں،ڈی وارمنگ شیٹس،معلوماتی پمفلٹس،کپڑے کے بینرز اور اے این سی کارڈز فراہم کر دیئے گئے ہیں کہ ماں اور بچے کے ہفتہ کو کامیاب بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
ڈی سی او نادر چٹھہ نے محکمہ صحت کی طرف سے مکمل کئے گئے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے افسران کو ہدایات جاری کئیں کہ اس مہم کے دوران عملہ کی کارکردگی کو مانیٹرنگ کے نظام کو فعال رکھا جائے اور سستی اور نا اہلی ک مظاہرہ کرنے والے عملہ کے خلاف سخت ترین ایکشن کیا جائے گا۔