کروڑ لعل عیسن کی خبریں 23/04/2015

Crore Lal Esain

Crore Lal Esain

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس لیہ محمد صفدر نے پیٹرلیم پروڈکشن کا غیر قانونی کا کاروبار کرنے پر متعدد ایجنسیاں سیل اور 4 کے خلاف تھانہ کروڑ میں مقدمات درج کروا دیئے۔ تفصیل کے مطابق محمد صفدر ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس نے حیدر پیٹرولیم بستی خیر شاہ کے مالک فضل عباس کچھیلہ کی شکایت پت دربار راجن شاہ میں بغیر لائسنس کاروبار کرنے والے منظر عباس ولد کالو ، چک سہو والا کے حاجی ملک عطا حسین ، فضل عباس ، مالک علی راجن پیٹرولیم ایجنسی ، ظفر عباس شاہ ، جواد حسین جسکانی ، خضر اینڈ سنز منی پیٹرولیم محمد اشرف ، حاجی ملک عطا حسین کھورو ، بخاری چوک بستی لوٹھر کے خلاف بغیر لائسنس پیٹرولیم پروڈکشن کا کاروبار کرنے پر 1971 کے ایکٹ کے تحت مقدمات درج کروا دیئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) کروڑ کے اکثر وارڈز سٹریٹ لائٹ نہ ہونے سے اندھیرے میں ڈوب گئے۔ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ، شدید گرمی کے میں مچھروں کی بہتات، تفصیل کے مطابق وارڈ نمبر 1, 11 سمیت دیگر وارڈوں میں سٹریٹ لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے اندھیرا چھا گیا۔ دوسری جانب جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ جانے سے بدبو کے ساتھ مچھروں کی بہتات ۔ گزشتہ دنوں ٹی ایم اے کی جانب سے شہر کے کچھ حصہ میں کیا جانے والا مچھروں کی تلفی کا سپرے غیر مئوثر ثابت ہوا۔ کروڑ کے عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ مچھروں کے خاتمے کیلئے خالص سپرے کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) فریزن نسل کی 3 لاکھ روپے مالیتی 2 گائے رات کے وقت بھانہ سے چوری کر لی گئیں۔ مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق بستی درکھان کروڑ کے محمد اعظم ولد احمد بخش کے مطابق اس نے فریزن نسل کی گائے پال رکھی تھیں۔ مورخہ 28 فروری کو گائے جن کی مالیت 3 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے بھانے سے چوری کر لی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔