نائیجیریا: فوج نے بوکو حرام کیخلاف زمینی کارروائی شروع کر دی

Nigeria Army

Nigeria Army

ابو جا (جیوڈیسک) نائیجیریا میں زمینی فوجی دستوں نے اسلامی شدت پسندوں کے گروہ بوکو حرام کے خلاف زمینی کارروائی شروع کر دی۔

فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ملک کے شمال مشرق میں واقع سیمبیسا کے جنگل میں بوکو حرام کے کئی اڈے ہیں جنھیں اس سال فروری سے فضائی بمباری کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ چیبوک سکول کی وہ طالبات جنھیں گزشتہ سال اغوا کیا گیا تھا، انھیں انہی جنگلوں میں قید میں رکھا گیا ہے۔