چلی، آتش فشاں پھٹنے سے راکھ، دھوئیں میں شدت، ریڈ الرٹ جاری

Volcano

Volcano

سینتیاگو (جیوڈیسک) لاطینی امریکا کے ملک چلی میں آتش فشاں پہاڑ نے تینتالیس سال بعد دوبارہ راکھ اور دھواں اگلنا شروع کر دیا ، حکام نے ریڈ الرٹ جاری کر دیا۔

چلی کے جنوبی ساحلی شہر میں واقع Calbuco آتش فشاں ایک دن میں دو بار پھٹا ہے ، پہاڑ سے راکھ اور دھواں نکلنے کے بعد پروازیں منسوخ کرنا پڑیں جبکہ دو سو کلو میٹر تک کا علاقہ خالی کرایا جا رہا ہے۔

حکام نے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے پانچ ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا ہے ، انڈونیشیا کے بعد چلی وہ ملک ہے جہاں سب سے زیادہ آتش فشاں پھٹتے ہیں۔