امریکی سینیٹ نے لوریٹا لنچ کی بطور اٹارنی جنرل تقرری کی منظوری

Loretta Lynch

Loretta Lynch

نیویارک (جیوڈیسک) امریکی سینیٹ نے لوریٹا لنچ Loretta Lynch کی بطور اٹارنی جنرل تقرری کی منظوری دے دی ہے۔

لوریٹا لنچ کو تقرری کے لئے غیر معمولی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا ، انکی تقرری کو تاریخی قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ وہ پہلی سیاہ فام خاتون اٹارنی جنرل ہیں انہیں صدر براک اوباما نے پانچ ماہ پہلے نامزد کیا تھا۔

پچپن سالہ لنچ کی حمایت میں چھپن جبکہ مخالفت میں تینتالیس سینیٹروں نے ووٹ ڈالا ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈیموکریٹک پارٹی کے سینیٹر پیٹرک لیہی Patrick Leahy نے پانچ ماہ کی تاخیر کو شرمناک قرار دیا۔