مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) محمد رائوف کو PDEF قصور ڈویژن کا فنانس سیکرٹری بنا دیا گیا، PDEFلاہور زون انتظامیہ و پنجاب کے نائب صدر شیخ معظم کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قصور ڈویژن ڈپلومہ انجینئر کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں PDEFلاہور زون کی قیادت و پنجاب کے نائب صدر شیخ معظم نے خصوصی شرکت کی۔
قصور ڈویژن کے سب انجینئر میں کثرت رائے سے یاسر سلیم کو کنوئیر قصور ڈویژنPDEFاور محمد رائوف کو فنانس سیکرٹری PDEFمنتخب کر دیا گیا، اس موقع پر نائب صدر PDEF پنجاب شیخ معظم ،PDEFلاہورزون کے صدر ذوالفقار علی چیمہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے تمام مسائل کو حل کیا جائے گا، PDEFکے اعراض و مقاصد سے بھی آگاہ کیا گیا۔