لاہور : مال روڈ پر مظاہرے نہ روکنے کیخلاف چیف سیکرٹری سے جواب طلب

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود مال روڈ پر احتجاجی مظاہرے نہ روکنے کے خلاف دائر درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب، ڈی سی او اور سی سی پی او لاہور کو 19 مئی تک جواب جمع کروانے کا حکم دیدیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مال روڈ پر مظاہرے کرنے پر پابندی ہے اور پنجاب حکومت نے دفعہ 144 بھی نافذ کر رکھی ہے جبکہ یہ اقدام ہائیکورٹ کے حکم کی بھی خلاف ورزی ہے۔

لہذا ذمہ داروں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے عدالت نے درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب ، ڈی سی او اور سی سی پی او لاہور کو 19 مئی تک جواب جمع کروانے کا حکم دیدیا۔