ترکی : پہلی جنگ عظیم کے دوران مرنے والے فوجیوں کی یاد میں تقریب

Turky Army

Turky Army

استنبول (جیوڈیسک) پہلی جنگ عظیم کے شہدا کی یاد میں تقریب کا اہتمام ترکی کے مقام گیلی پولی پر کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہو خوبصورت قرات نے ماحول کو پاکیزہ بنا دیا۔

تقریب میں ترک صدر طیب اردوان سمیت برطانوی شہزادہ چارلس ،شہزادہ ہیری اور دیگر یورپی حکام نے شرکت کی۔ فوجیوں کیلئے دعابھی کئی گئی اس مقام پر25اپریل 1915کو سلطنت عثمانیہ اور اتحادی ممالک روس ، برطانیہ اور فرانس کے درمیان جنگ لڑی گئی جو تقریباً آٹھ ماہ دو ہفتےتک جاری رہی۔

برطانیہ اور فرانس نے بحری حملہ کیا جسے سلطنت عثمانیہ کی فوج نے جواں مردی سے ناکام بنا دیا۔ اتحادی ممالک اس وقت کے ترک دارالحکومت قسطنطنیہ اور موجودہ استنبول پر قبضہ چاہتے تھے لیکن کامیاب نہ ہو سکے۔

جنگ کے دوران سات لاکھ ترک جبکہ ساڑھے پانچ لاکھ اتحادی فوجی مارے گئے۔