خوش باش ترین ممالک میں سویٹزرلینڈ سرفہرست

Switzerland Peoples

Switzerland Peoples

نیویارک (جیوڈیسک) امریکی تھنک ٹینک Sustainable Development Solutions Network کی رپورٹ کے مطابق سویٹزرلینڈ اس وقت دنیا کا خوش باش ترین ملک ہے جہاں کے عوام خوش وخرم زندگی گزار رہے ہیں خوش باش ممالک کی فہرست میں آئس لینڈ دوسرے اور ڈنمارک تیسرے نمبر پر ہے

جبکہ ناروے چوتھے اور کینیڈا پانچویں نمبر پر ہے۔ رپورٹ میں 158ممالک کے عوام میں خوشی اور اطمینان کا جائزہ لیا گیا۔ درجہ بندی میں پاکستان 81واں خوش ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔ 2015 کی درجہ بندی میں بھارت 117ویں نمبر پر ہے

جبکہ 2013میں 111ویں نمبر پر تھا۔ خوش باش ممالک میں امریکہ 15ویں، سنگاپور 21ویں، سعودی عرب 35ویں، جاپان 46 ویں اور چین 84 ویں نمبر پر ہے۔ خانہ جنگی کا شکار ملک یوکرین 111 ویں نمبر پر فلسطین 108 ویں نمبر پر جب کہ عراق 112 ویں نمبر پر ہے۔

ناخوش ممالک میں مغربی افریقہ کا ملک ٹوگو سب سے آگے ہے۔ برونڈی دوسرے جبکہ شام تیسرے نمبر پر ہے۔