کراچی (جیوڈیسک) ڈیفنس فیز 2 میں فائرنگ سے غیر سرکاری تنظیم کی ڈائریکٹر سبین محمود جاں بحق جب کہ ان کی والدہ شدید زخمی ہو گئیں۔
غیرسرکاری تنظیم ٹی ٹو ایف کی ڈائریکٹر سیمینار میں شرکت کے بعد واپس گھر جارہی تھیں جنہیں ڈیفنس فیز 2 میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان کی گاڑی کو گھیرے میں لے کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سبین محمود موقع پر جاں بحق جب کہ ان کی والدہ شدید زخمی ہو گئیں۔
پولیس کے مطابق غیر سرکاری تنظیم کی ڈائریکٹر سبین محمود نجی تقریب سے واپس گھر جا رہی تھیں کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 گولیاں لگنے سے سبین محمود جاں بحق جب کہ 2 گولیاں لگنے سے ان کی والدہ شدید زخمی ہو گئی جنہیں نجی اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
دوسری جانب وزیر اعلی سندھ سید قائم علی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس چیف سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کردی جب کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سبین محمود کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔