خیبرپختونخواہ ویلفئیر بورڈ ملازمین کے پرویز خٹک کیساتھ مذاکرات ناکام

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر کئی دنوں سے سراپا احتجاج کنٹریکٹ ملازمین کا مطالبہ ہے کہ انہیں مستقل کیا جائے

جبکہ خیبر پختونخواہ کی حکومت کا موقف ہے کہ ان ملازمین کی تقرریاں میرٹ سے ہٹ کے کی گئی ہیں۔ مستقل ہونے کے لیے انہیں ٹیسٹ پاس کرنا ہو گا۔

جاری مظاہرے کو ختم کرانے کے لیے وزیر اعلی خیبرپختونخوا آج بنی گالہ پہنچے اور مظاہرین سے مذاکرات کیے لیکن مظاہرین اپنے مطالبے سے دستبردار نہ ہوئے۔

وزیر اعلی نے بھی صاف بتا دیا جس نے مستقل ہونا ہے وہ ٹیسٹ پاس کرے۔