’’کسانوں کا احتجاج‘‘ مودی سرکار نے متنازع بل لوک سبھا میں پیش ہی نہ کیا

 Narendra Modi

Narendra Modi

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے ملک میں نئی صنعتیں لگانے کیلئے زرعی زمینیں حاصل کرنے کے متنازع ’’لینڈ بل‘‘ کو کسانوں کے شدید احتجاج کے پیش نظر لوک سبھا میں پیش نہیں کیا۔

اطلاعات کے مطابق کسانوں کی جانب سے ناراضی اور غم و غصہ ظاہر کرنے پر امکان ہے کہ بھارتی حکومت اب اس بل کو مئی کے پہلے ہفتے کے دوران پارلیمنٹ میں پیش کرے۔

دریں اثنا بھارتی ایوان بال راجیہ سبھا نے خواجہ سرائوں کے حقوق کو تحفظ دینے کے پرائیویٹ بل کی منظوری متفقہ طور پر دیدی۔