کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے کہا ہے کہ ضلع کورنگی کو ترقی اور مسائل سے پاک بنا نے کے لئے تمام محکمے تندہی اور نیک نیتی کے ساتھ فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنا ئیں علاقائی ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور وقت مقررہ پر تکمیل کو یقینی بنا کر عوام کو بروقت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے۔
ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ بلدیہ کورنگی کے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے اجلاس سے کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سپرٹنڈنگ انجینئر پریم چند ،XENایم اینڈ ای بلدیہ کورنگی بہروز خان ،شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زون کے بی اینڈ آر ڈیپارٹمنٹ کے ایگزیگٹیو انجینئرز بھی موجود تھے۔
اجلاس میں بلدیہ کورنگی کے تحت ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی غور کیا گیا اور علاقائی ترقی کے حوالے سے مزید منصوبوں کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے کہاکہ ضلع کورنگی کو ترقی اور عوام کو مسائل سے چھٹکار دلا کر مسائل سے پاک ماحول کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے انجینئرنگ ڈیپارٹمنت کے افسران کو ہدایت کی کہ علاقائی ترقیاتی منصبوں میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپراہی کا مظاہرہ کئے بغیر عوام کو سہولت کی فراہمی کے لئے تعمیر کئے جانے والے منصوبوں کو معیاری میٹریل کے استعمال اور اس انہتائی شفافیت کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچا یا جائے اس موقع پرمیونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے کہاکہ برساتی نالوں ،سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے حوالے سے جاری منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔
صفائی وستھرائی اور برساتی نالوں کی صفائی کے حوالے سے زیر استعمال مشنریز اور گاڑیاں جو ورکشاپ میں ناکارہ ہیں اسے مرمت کرکے آن روڈ کیا جائے اس حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے لانڈھی اور کورنگی ورکشاپ میں سیکورٹی کے انتظامات کو موثر بنا نے کی بھی ہدایت کی۔