گورنمنٹ کمپری ہینسو سکول جی ٹی روڈ گجرات کے ہونہار طالب علم نے نمایاں کامیابی حاصل کر لی

Gujarat

Gujarat

گجرات : گورنمنٹ کمپری ہینسو سکول جی ٹی روڈ گجرات کے ہونہار طالب علم نے نمایاں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ رشید علی حامد آف کھیپڑانوالہ شریف نے کلاس ششم A میں نمایاں نمبروں سے کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کا فضَ و کرم والدین کی دعائوں اور تمام اساتذہ کرام کے شب و روز محنت کا ثمر ہے۔

واضح رہے کہ رشید علی حامد نے ہر کلاس میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے۔ طاہر عباس ہریہ والا’ طارق مسعود حامد’ پناب ٹیچرز یونین گجرات اہل علاقہ میاں محمد آصف’ نواز احمد’چوہدری عامر شہزاد آف موسیٰ کمالہ’ چوہدری فخر شہزاد آف پھلروان’ آفتاب احمد رحمانیہ’ چوہدری خضر عباس آف موسیٰ کمالہ کے علاوہ دیگر احباب نے مبارکباد پیش کی ہے۔ اللہ تعالیٰ مزید کامیابی نصیب فرمائے۔