نیپال میں شدید زلزلے سے کئی افراد ہلاک

Nepal Earthquake

Nepal Earthquake

کھٹمنڈو (جیوڈیسک) نیپال میں زلزلے سے کئی افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق ہوگئی۔

نیپال میں 7 اعشاریہ 9 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی، کئی افراد عمارتوں کے ملبے تلے دب گئے، نیپال کاتاریخی دھرہارا ٹاورزلزلے کے باعث گر گیا، دھراہا ٹاور کی 9 منزلہ عمارت گرنے سے 400 افراد کے ملبے تلے دبنے کا خدشہ ہے۔

جبکہ اب تک ملبےسے بارہ افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، ملبےمیں دبے افرا کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، زلزلےکےبعدمائونٹ ایورسٹ میں برف کاطوفان آگیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے سے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ ہے، زلزلے کے بعد کھٹمنڈو ایئر پورٹ بند کردیا گیا ہے۔