ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس قصور کا ماہانہ اجلاس زیرِ صدارت سردار شریف سوہڈل منعقد ہوا

Mohammad Imran Salafi

Mohammad Imran Salafi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس قصور کا ماہانہ اجلاس زیرِ صدارت سردار شریف سوہڈل منعقد ہوا آئندہ ماہ صحافیوں میں حسنِ کارکردگی ایوارڑ تقسیم کرنے کا فیصلہ اجلاس میں ضلعی عہدیدارارن چیئر مین ایگزیکٹو اصغر علی بھٹی، جنرل سیکرٹری اصغر شہزاد،سینئر نائب صدر عمران حسین ،نائب صدور رانا زاہد عمران ،محمد رمضان ساجد ،عبدالعزیز ملک،چوہدری ظفر اقبال،فنانس سیکرٹری مہر منشاء ندیم ،اور سیکرٹری نشرو اشاعت مہر محمد فاروق عالم سمیت دیگر سینئر صحافیوں نے شرکت کی شعبہ صحافت میں گراں قدر خدمات سر انجام دینے والے ضلع بھر کے صحافیوں میں حسنِ کارکردگی ایوارڈ تقسیم کرنے کے لیے تقریب منعقد کروانے کا فیصلہ ایوارڈ کے لئے سیکروٹنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

جو میرٹ پر صحافیوں کے ناموں کو تجویز کریں گے یہ ایوارڑ ضلعی ہیڈ کوارٹر میں چار،تحصیلوں میں دو اور تھانوں کی سطح پر ایک ایک صحافی کو دئے جائیں گے مقامی معلومات کی بہتری کے لئے یونین کے زیرِ انتظام مقامی سطح پر ایک روز نامہ اخبار کی اشاعت کا فیصلہ جو تنظیمی شخصیات کے زیرِ انتظام آئندہ ہفتے اپنی اشاعت کا اغاز کرے گا ۔اجلاس میں تمام ممبران کو آئندہ ماہ میں تنظیمی کارڈ جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126