جامعہ بنوریہ عالمیہ، شعبہ بنات میں تقریب ختم بخاری آج(اتوار) ہوگی

Karachi

Karachi

کراچی: مدارس دینیہ میں تعلیمی سال 2014 اختتامی مراحل میں داخل ہوگیا، علوم اسلامیہ کی بین الاقوامی شہرت یافتہ دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ کے شعبہ بنات (خواتین ) میں ختم بخاری شریف کی پرنور تقریب آج ہورہی ہے جس میں مختلف کورسز کی تکمیل کرنے والی 113 طالبات کو دستار فضیلت دی جائیگی، تقریب کے شرکاء سے خصوصی خطاب وآخری درس استاد الحدیث مولانا عزیزالرحمن دینگے جبکہ شعبہ بنین (طلبائ) کی تقریب ختم بخاری 3 مئی کو ہوگی

امسال مجموعی طور پر جامعہ بنوریہ عالمیہ میں درس نظامی ، تخصص فی الحدیث،تخصص فی الفقہ بنین، حفظ قران کریم اور شارٹ کورسز کی تکمیل کرنے والے 700سے زائد طلبا کی دستار بندی اور طالبات کو دستار فضلیت دی جائیگی۔ تقریب میں پاکستان سمیت بیرون ممالک سے عالمات ، قاریہ اور استانیوں کے علاوہ طالبات کے عزیز واقارب شرکت کریںگے

تقریب کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ ہفتہ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم کی زیر صدارت مجلس تعلیمی ، مجلس شوریٰ اور مجلس منتظمہ کا اجلاس ہوا جس میں شعبہ بنات کی تقریب ختم بخاری کے انتظامات کا جائزہ لے کر انہیں حتمی شکل دے دی گئی اور اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ 03 مئی بروزاتوار کو شعبہ بنین(طلبا)کی ختم بخاری کی تقریب کا انعقاد کیاجائے گا، جس کیلئے مختلف انتظامی کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی اس موقع پر رئیس الجامعہ نے تقریب ختم بخاری شریف کے حوالے سے تقریب کو بحسن خوبی پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے انتظامی کمیٹی کے ذمہ داران کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔ واضح رہے کہ تقریب کا آغاز صبح 10 بجے کیاجائے گا، آخری حدیث کا درس 12:00 بجے دوپہر شروع ہوگا

تقریب کے شرکاء سے خطاب اور آخری درس شیخ الحدیث مولانا عزیز الرحمن دینگے، اس تقریب میں تعلیم مکمل کرنے والی ملکی وغیر ملکی طالبات دورہ حدیث کی 76 حفظ کی 27 تخصص فی الفقہ الاسلامی (مفتیہ) کی 10 ،طالبات کو دستار فضیلت سے نوازا جائیگا، اسی طرح تمام درجات میں پوزیشن ہولڈرز طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے جائیں گے ، تقریب میں کراچی سمیت اندورن ملک اور بیرون ممالک کی جامعہ سے فاضل طالبات بڑی تعداد میں شرکت کریںگے

جبکہ طالبات کے رشتہ دار وعزیز واقارب کراچی سمیت اندورن ملک وبیرون ممالک سے شرکت کرینگے ، اس لیے مہمان خواتین کیلئے جامعہ بنوریہ عالمیہ للبنات کی درسگاہوں میں انتظام کیا گیاہے ، ، اسی طرح شعبہ تعلیم سال 2014-15 کا اختتام 3مئی کو شعبہ بنین (طلبہ) کی ختم بخاری کی تقریب سے ہوگا۔