سکھر:پشاور سے کراچی آنے والی کوچ الٹ گئی، 16 افراد زخمی

Sukkur

Sukkur

سکھر (جیوڈیسک) سانگی بائی پاس کے قریب پشاور سے کراچی آنے والی کوچ الٹ گئی حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 16 افرادزخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق حادثہ سانگی بائی پاس کے قریب پیش آیا۔ زخمیوں کواسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث ہوا۔