پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں کھلنا پہنچ گئی

Pakistan And Bangladesh

Pakistan And Bangladesh

کھلنا (جیوڈیسک) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز بنگلہ دیش میں جاری ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے لیے گرین شرٹس ٹیم میرپور سے کھلنا پہنچ گئی ہے۔

جہاں سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 28 اپریل سے شروع ہوگا۔ ایشین بریڈ مین اور سابق کپتان ظہیر عباس، بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان ٹیم کی حالیہ پرفارمنس پر کافی برہم نظر آئے، ان کا کہنا تھا کہ جس ٹیم کو سکھایا، اس سے ہارنا شرمناک ہے، ٹیم میں شامل سینئر کھلاڑیوں کو اب گھر بیٹھ جانا چاہیے۔

یاد رہے پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ بنگلہ دیش میں ہر طرح کی مشکلات سے دوچار ہے، جہاں بنگال ٹائیگرز نے گرین شرٹس پہلی بار ون ڈے سیریز میں شکست دی اور وائٹ واش کیا اور ٹی ٹوئنٹی میں بھی گرین شرٹس کو منہ کی کھانی پڑی۔

اس کے ساتھ قومی کرکٹ ؁ٹیم کے کھلاڑی دورہ بنگلہ دیش میں فٹنس مسائل سے بھی دوچار ہیں، جس میں صہیب مقصود، یاسر شاہ، احسان عادل، سہیل خان کے نام شامل تھے، لیکن اب فاسٹ بالر راحت علی بھی ہیمسٹرنگ انجری کے سبب ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں، جن کی جگہ متبادل کھلاڑی کے نام کا اعلان ابھی نہیں ہوا ہے۔