گجرات کی خبریں 26/04/2015

Gujarat

Gujarat

گجرات (جی پی آئی) جامعہ مسجد حیات النبی محلہ رحمت پورہ میں عظیم الشان جشن غریب نواز کا انعقاد۔ محفل کی صدارت پیر سید ضیاء السلام آستانہ عالیہ نارووالی شریف نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی پیر سید سلیمان علی شاہ آستانہ عالیہ چک سادہ شریف ۔ پیر رضوان منصور آوانی ۔ علامہ کاشف چشتی اویسی تھے۔ خصوصی خطاب استاذ العلماء حضرت علامہ عبدالعزیز چشتی سیالوی اور حضرت علامہ محمد شاہد چشتی نے کیا۔ اس موقع پر حضرت علامہ اورنگ زیب نورانی’ عبدالرشید اویسی’ طیب جلالی’ حاجی مظہر حسین ‘ محمد دین راجوری’ علامہ مسعود قادری’ علامہ فیصل منیر’ و دیگر اہم شخصیات و علماء کرام نے شرکت کی۔ متظم اعلیٰ صاحبزادہ عبدالمصطفیٰ قادری سیفی تھے۔ شرکاء کیلئے لنگر کا خصوصی انتظام تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) گجرا ت پو لیس کی بھمبر پو لیس کے ہمرا ہ کا رروا ئی مختلف مقد ما ت میں مطلو ب ملز م چلڈر ن پا رک کے قر یب سے گر فتا ر تفصیلا ت کے مطا بق گز شتہ روز بھمبر کے نو احی گا ئو ں ڈھو ک للیا ں کے رہا ئشی اللہ د تہ ولد گلز ار احمد کو تھا نہ سٹی گجرا ت کی پو لیس نے بھمبر پو لیس کے ہمراہ اس وقت گرفتا ر کر لیا جب وہ ضلعی فو جدا ری عد الت بھمبر میں زیر سما عت مقدمہ کی سما عت کے بعد وا پس اپنے گھر کی طرف جا رہا تھا تھا نہ پو لیس گجرا ت کے مطابق ملز م ضلع گجرا ت کے مختلف تھا نو ں کو ڈکیتیو ں اور مو یشی چوری کے مقد مات میں مطلو ب ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول گجرات میں انگلش اُردو تقریری مقابلہ جات۔ گزشتہ روز گورنمنٹ اسلامیہ ہال سکول گجرات کے ظہور اسلامیہ ہال میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے وژن ”پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب” کے تحت اردو انگلش تقریری مقابلہ جات ضلعی سطح پر منعقد ہوئے۔ تقریری اور مضمون نویسی کے مقابلہ جات ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر آفیسر لیاقت علی چٹھہ’ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن محمد طاہر کاشف’ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ‘ نثار احمد مٹو اور صدر ڈسٹرکٹ ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن گجرات چوہدری شوکت رئوف احمد کے زیر انگرانی منعقد ہوئے۔مقابلہ جات میں ضلع کی تین تحصیلوں کے طلبہ نے حصہ لیا اور اول دوم سوئم آنے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور توقع ظاہر کی یہی ہونہار مستقبل کی باگ دوڑ سنبھالیں گے اور وطن عزیز کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے اور مقابلہ جات کے کوارڈینیٹر سید محمد انور شاہ کے مطابق انگلش تقریر میں شعور فیصل جناح پبلک سکول حافظ حیات نے اول پوزیشن حاصل کی’ محمد عمر ہاشمی سینٹ فرانسس سکول سرائے عالمگیر نے دوسری پوزیشن اور دائود الحسن گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول دھمہ ملکہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اور اردو تقریری مقابلہ جات میں عبداللہ شہزاد جناح پبلک سکول حافظ حیات نے اول’ محمد عبدالرحمن شوکت پاکستان انٹرنیشنل پبلک سکول گجرات اور دوسری محمد شاداب رسول سینٹ فرانسس سکول سرائے عالمگیر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے تعلیمی افسران بالخصوص محمد طاہر کاشف’ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن گجرات اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری گجرات نثار احمد میو کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اور ساتھ ہی ساتھ سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول گجرات کے حسن انتظام کو بھی خوب سراہا۔ جبکہ گرلز مقابلہ انگلش تقریری پہلی پوزیشن میمونہ سکندر ‘ سیکنڈ علیشا ساجد’ تھرڈ پوزیشن حدیقہ انجم نے حاصل کی اور اردو مقابلہ تقریر میں پہلی پوزیشن سیدہ بشریٰ گلزار نے حاصل کی اور دوسری پوزیشن عروہ عباس جبکہ تیسری پوزیشن کومل زرین نے حاصل کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) خواتین معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور گھریلو خواتین کا کردار قابل تحسین ہے۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر گجرات میاں اقبال مظہر نے گزشتہ روز گورنمنٹ میونسپل ہائی سکول گجرات میں ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم صنعت زار گجرات کے زیر اہتمام جشن بہاراں کے سلسلہ میں منعقدہ کوکنگ فیسٹیول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو آگے بڑھنے کے مواقع ملنے چاہئیں اور بہترین کھانا پکانا بھی خواتین کا ہنر ہے۔ آج مجھے خوشی ہے کہ ہماری سٹوڈنٹس اور خواتین نے جس انداز میں اچھے اچھے کھانے پکائے اور انہیں پیش کیا یہ ان کی مہارت اور سلیقہ کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت خواتین کے مسائل کے حل کیلئے بھر پور اقدامات کرے گی۔ ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ نے کہا کہ خواتین کا معاشرتی ترقی میں کردار ناقابل فراموش ہے اور ڈی سی او گجرات کی نگرانی میں ہونے والے جشن بہاراں میں خواتین کو بھی شرکت کا موقع دیا گیا ہے۔ مس غزالہ بھٹی ‘ محمد ارشد اور امجد کلیر کی ٹیم کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ اس موقع پر اول مس شازیہ’ دوئم نگینہ امتیاز’ اور سوئم ثناء فیصل رہیں۔ جن کو نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفیکٹس و شیلڈز دی گئیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈسٹرکٹ آفیسر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن منور احمد ورک کی خصوصی ہدایات پر اور اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر رانا ارشد کی زیر نگرانی انسپکٹر گلزار احمد اور سید شمشیر عباس کانسٹیبل نے نے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف سخت آپریشن شروع کردیا ہے ۔گوہر پلازہ جی ٹی ایس چوک ،سرگودہا روڈ،شاہین چوک اور اس سے ملحقہ علاقوں میں درجنوں پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کی پراپرٹیاں سیل کردی گئی ہے انسپکٹر گلزار احمد نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس نادہندگان سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی ۔اور انکے خلاف سختی سے نمٹا جائیگا۔انکی پراپرٹیاں سیل اور جرمانے کئے جائینگے۔تاوقتیکہ وہ اپنے واجب الدا پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کردیں۔انہوں نے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان سے کہا کہ وہ مزید پریشانیوں سے بچنے اور پراپرٹی سیل ہونے سے بچانے کیلئے فورا اپنے واجب الادا ٹیکس ادا کردیں بصورت دیگر انکے خلاف سخت قانونی و تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔