بدین (نمائند) پیپلز پارٹی قیادت کی ہدایات پر پی پی ضلع بدین کے صدر کی جانب سے اینٹی مرزا ریلی کا انعقاد، سابقہ صوبائی وزیر ڈاکٹرذوالفقار مرزا کی جانب سے پیپلز پارٹی کے کو چیرمین آصف علی زرداری اور اس کی بہن ایم این اے فریال تالپر پر کرپشن اور منی لانڈر نگ میں ملوث ہو نے کے الزامات اور مرزا کی جانب سے زرداری اور فریال تالپر کا میڈیا ٹرائل کرنے کے خلاف پا رٹی کی قیادت کی ہدایات پر گذشتہ روز پیپلز پار ٹی ضلع بدین کے نئے نامزد ضلعی صدر ایم این اے سردار کمال خان چانگ کی قیادت میں گولاڑچی سے بدین اور بدین سے ٹنڈو باگو ریلی تک نکالنے کا اہتمام کیا گیا تھا۔
ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے خلاف ریلی کی کا میابی اور لو گوں کی بڑی تعداد کی شرکت کو یقینی بنا نے کے لیئے بدین ضلع کی انتظا میہ اور ضلعی پولیس کی جانب سے تمام سرکاری ملازمین کو ریلی میں شرکت کرنے کے لیئے سرکا ری فنڈز سے کرائے پر ٹیکسیوں کا اہتمام کیا گیا اور کئی نجی گا ڑیوں کو سرکاری خزانے سے پیٹرول اور ڈیزل بھی فراہم کیا گیا لیکن گولا چی سے بدین اور بدین سے ٹنڈو باگوایک سو کے لگ بگ گا ڑیوں کی ریلی میں پیپلز پا رٹی کے کا رکنوں اور بدین گولا ڑچی کے شہریوں کی اکثریت کی عدم شرکت اور صو بائی وزیر ڈاکٹر سکندر میندھرو کو پیپلز پا رٹی کے صدارتی عہدے سے ہٹاکر ٹنڈو محمد خان ضلع کے شہری سردار کمال خان چانگ کو بدین ضلع کا صدر مقرر کرنے پر میندھرو گروپ کی جانب سے احتجاجن ریلی کا بائیکاٹ کرنے کے باعث مرزا کیخلاف نکالی جانے والی ریلی ناکام ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ ؎ اور پا رٹی کے نئے نامزد صدر سردار کمال خان چانگ کی جانب سے مرزا کے خلاٖٖٖٖٖف ریلی میں ایک لاکھ سے زائد لو گوں کی شرکت کا دعویٰ کیا گیا تھا لیکن بدین ضلع کے تمام سرکاری ملا زمین کو ریلی میں شریک ہو نے لیئے پابند کرنے کے باوجود ریلی میں پندرہ سو کے لگ بگ لوگوں کی شرکت تھی ریلی جب اللہ والا چوک سے ہو تی ہوئی میونسپل کمیٹی بدین پر پہنچی تو میونسپل کمیٹی کے افسران اور ملا زمین نے ریلی پر پھول برسائے جب کے لاکھ کو ششوں کے با وجود پیپلز پا رٹی کی موجو دہ قیادت اور انتظا میہ بدین پریس کلب کے سا منے لوگوں کو جمع کرکے جلسہ عام کرنے میں کا میاب نہیں ہوئی۔
جس کے بعد پروگرام کو مختصر کرتے ہو ئے ایم این اے سردار کمال خان چانگ، پی پی ضلع بدین کے نئے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عزیز میمن، عبدالغفور نظامانی،نادر خواجہ، اور ایسے بہت سے پارٹی لیڈران جو ڈاکٹرذوالفقار مرزا کے گروپ کے حوالے سے پہچانے جاتے تھے وہ بھی شریک ہوئے، جب کہ سب کی تقریروں کا موضوع ڈاکٹر ذوالفقار مرزا تھا۔
تجزیہ نگاروں کا کہنا تھا کہ اینٹی ڈاکٹر ذوالفقار مرزا گروپ ہر وقت اور ہر جگہ یہی کہتا پھرتا ہے کہ مرزا کچھ بھی نہیں تو ہر جگہ اور ہر وقت ان کی تقاریر کا موضوع ڈاکٹر مرزا ہی کیوں ہوتا ہے اور اگر مرزا کا اشوع نا ہوتاتو پھر ان کے پاس تقریریں کرنے کے لیئے کون سا مواد ہوتا اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پوری قیادت ایک طرف اور ڈاکٹر ذوالفقار مرزا ایک طرف پھر بھی ڈاکٹر ذوالفقار مرزا ضلع بدین کی عوام میں حیثیت رکھتے ہیں۔