کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) ریسکیو حکام کے مطابق سائٹ کے علاقے غنی چورنگی کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے دو پولیس اہلکاروں پر اندھا دھن فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار صداقت اور شبیر شدید زخمی ہوئے جو اسپتال منتقل کرنے سے قبل ہی دم توڑ گئے۔ ذرائع کے مطابق ہلاک پولیس اہلکار تھانہ سائٹ بی میں تعینات تھے۔