کرکٹ میں ناکامی کی وجہ نوجوانوں کو جگہ نہ ملنا ہے: شہریار خان

Shahryar Khan

Shahryar Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین پی سی بی نے اسلام آباد میں سویٹ ہومز کے بچوں کیلئے کرکٹ گراونڈ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ قومی ٹیم کی بنگلہ دیش سے ہار پر تشویش ہے۔

انہوں نے سسٹم کو مکمل ناکام قرار دیا۔ چیئرمین کے مطابق دورہ بنگلا دیش کے بعد ٹیم کی ہار کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے گا۔ شہریار خان نے کہا کہ کرکٹ میں ناکامی کی وجہ نوجوانوں کو جگہ نہ ملنا ہے۔

ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش نے نئے لڑکوں کو موقع دیا۔ انہوں نے کہا کہ انڈر 13، 14، 15 تک عمر کے بچوں کی ٹیمیں بنانے کیلئے اسکولوں میں پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔ مستقبل میں جوٹیمیں پاکستان آئیں گی انہیں مکمل سیکیورٹی فراہم کریں گے۔