بھمبر کی خبریں 26/04/2015

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سماہنی کی تعمیر وترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں سماہنی میں نقل وحمل کیلئے سڑکوں کی تعمیر کا کام جاری ہے بیشتر سکول اپ گریڈ کیے جاچکے ہیں جتنے سکول گذشتہ نو سالوں میں اپ گریڈ کیے گئے ہیں اس کی مثال سابقہ 50 سالوں میں نہیں ملتی ان خیالات کااظہا رآزادحکومت کے وزیر مال چوہدری علی شان سونی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ جلد صحت کی سہولتیں بہم پہنچانے کیلئے ڈسپنسریوں کو اپ گریڈ اور نئی ڈسپنسریاں قائم کی جارہی ہیں آزادکشمیرکے حالیہ کیبنٹ اجلاس میں ہیلتھ پیکج کی منظوری دی جا چکی ہے جسکے تحت عوام کو صحت کی سہولیات باہم پہنچائی جائینگی میعاری تعلیم فراہم کرنے کیلئے نئی تعلیمی پالیسی کا اجراء کیا جارہا ہے جسکے تحت اعلیٰ کوالیفائیڈ ٹیچر بھرتی کیے جائیں گے حکومت کوالٹی آف ایجوکیشن پر خصوصی توجہ دے رہی ہے آئندہ الیکشن کارکردگی کی بنیاد پر جیتیں گے موجودہ پارلیمانی پارٹی چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں متحد ہے آئندہ آنے والے بجٹ میں عوامی سہولیات کی تمام سکیمیں شامل کی جائیںگی تاکہ الیکشن سے پہلے گزشتہ الیکشن میں کیے گئے تمام وعدے پورے کیے جاسکیں حکومت امن و عامہ ،بیروزگاری کے خاتمے اور تحریک آزادی کیلئے خصوصی توجہ دے رہی ہے آئندہ آنے والا الیکشن کارکردگی کی بنیاد پر لڑیں گے اور عوامی عدالت میں سرخرو ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) اوورسیز کشمیری راہنما چوہدری حق نواز آف گڑھا للیاں نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ برصغیر میں قیام امن مسلہ کشمیر کے حل سے ہی ممکن ہے عالمی برادری مسلہ کشمیر کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے بھارت پر دباؤ بڑھائے تاکہ کشمیریوں کو انکا بنیادی حق حق خودارادیت دے دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری مسلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے پرامن احتجاج جاری رکھیں گے مسلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کیمطابق حل ہونا چاہیے اور مسلہ کے حل میں بنیادی رکن کشمیریو ں کو بھی شامل کیا جائے کشمیریوں کی مرضی کے بغیر کوئی حل قابل قبول نہ ہوگا انہوںنے کہاکہ کشمیری پاکستان کی ترقی اور مضبوطی چاہتے ہیں اور عالمی سطح پرپاکستان کو کمزور کرنے سازشیں ہو رہی ہیں کشمیری پاکستان کو کبھی کمزور نہیں ہونے دینگے پاکستان ہمارا کعبہ و قبلہ اور امیدوں کا مرکز ہے انہوںنے کہاکہ سکاٹ لینڈ یارڈ کی طرز پر کشمیریوں کو بھی ریفرنڈم کا حق دیا جائے تاکہ وہ اپنی مرضی کا فیصلہ کر سکیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) اوورسیز کشمیری راہنماممتاز بزنس مین چوہدری محمد یونس کالچھوی نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ سماہنی کی تعمیر وترقی چوہدری علی شان سونی کے مرہون منت ہے گزشتہ نو سالوںمیں حلقہ سماہنی میں تعمیروترقی کے جتنے کام ہوئے ہیں انکی مثال گزشتہ 50سالوں میں نہیں ملتی سماہنی میں سکولوںکی اپ گریڈیشن ،ہسپتال اور ڈسپنسریاں اور سڑکوںکے جال پیپلزپارٹی کی حکومت کا عظیم کارنامہ ہے انہوںنے کہاکہ سماہنی کی تعمیر وترقی دیکھ کر مخالفین کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں اور وہ الٹے سیدھے بیان دے رہے ہیں انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے اور ہمیشہ عوامی طاقت سے اقتدار میں آئی ہے پیپلزپارٹی کی منزل اقتدار نہیں بلکہ عوامی خدمت ہے آزادکشمیر میں بالعموم اور حلقہ سماہنی میں بالخصوص گزشتہ چار سالوںمیں پیپلزپارٹی کی حکومت نے جو بڑے بڑے پراجیکٹ شروع کیے ہیں اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی حلقہ سماہنی کی عوام چوہدری علی شان سونی کی قیادت میں متحد ہے اور انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں چوہدری علی شان سونی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے ۔