حکومتی الزامات مسترد، امریکی عدالت نے پاکستانی ڈاکٹر کو باعزت بری کر دیا

American Court

American Court

نیویارک (جیوڈیسک) نیویارک کے پاکستانی نژاد نیورو سرجن ڈاکٹر سعید احمد باجوہ پر ٹیکس چوری اور پاکستانی اداروں کو فنڈز فراہم کرنے کے الزامات عائد تھے، کیس کی سماعت چارسال جاری رہی جس کے دوران انہوں نے امریکی حکومت کے الزامات کو غلط ثابت کر دیا۔

امریکی جج نے نہ صرف انہیں مکمل طور پر بے گناہ قرار دیا بلکہ اپنے فیصلے میں ان کے بہترین کردار، پیشہ ورانہ مہارت کی بھی تعریف کی۔ عدالت کا کہنا تھا۔

امریکی حکومت ڈاکٹر سعید باجوہ کے خلاف ایک الزام بھی ثابت نہیں کر سکی، سعید باجوہ پاکستان میں ہسپتال اور سکولوں کی تعمیر کیلئے فنڈز بھجواتے تھے۔