مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) اتحاد و یکجہتی سے پاکستان اگلا ایشیائی ٹائیگر بن سکتا ہے، چین میں استحکام اقتصادی پالیسیوں کے تسلسل اور قومی وحدت پر سمجھوتہ نہ کرنے سے آج چین دنیا کی معاشی طاقت بن چکا ہے اگر حکومت کسی جگہ پر غلط فیصلہ کرتی ہے تو اس پر مثبت تنقید کی جائے اس منصوبہ کو متنازعہ بنانا پاکستان کے دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیلنے کے مترادف ہو گا، ان خیالات کا اظہار جزل سیکرٹری مسلم لیگ ن MYOقصور چوہدری طارق سعید خاں نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف تمام بحران حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں انہوں نے اپنے ہر دور میں ملک و قوم کو درپیش مسائل بڑی جرا ت سے حل کئے ہیں۔ان کے ساتھ عوام کی طاقت ہے ہمیں یقین ہے کہ میاں نوازشریف کی قیادت میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔میاں نواز شریف نے انتہائی سیاسی بصیرت، کامیاب حکمت ِ عملی اور تدبر سے اپنے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کو ختم کر ڈالا۔اب چینی صدرکے کامیاب دورہ سے45ارب ڈالرکے معاہدوں سے پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہوجائے گا اور پاکستان کا ایشین ٹائیگر بننے کا خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا۔چوہدری طارق سعید خاں نے مزید کہا کہ دھندلی کا واویلا کرنے والوں کو جوڈیشل کمیشن میں سبکی ہوگی۔ عوامی کمیشن نے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے، عمران خان کراچی اور کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات میں بد ترین شکست کا حقیقت پسندانہ جائزہ لیں، قوم نے فیصلہ سنا دیا کہ اسے ملک کی ترقی کے علاوہ کچھ نہیں چاہیے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)سنیئر صحافی شدید علالت میں ہسپتال داخل، عوام سے دعا کی اپیل، تفصیلات کے مطابق یونین آف جرنلسٹ مصطفی آباد کے سنیئر نائب صدر سارنگ جاوید ملک کے والد و قصور کے سنیئر صحافی جاوید ملک گزشتہ روز اچانک طبعیت خراج ہو گئی جنہیں لاہور کے ایک ہسپتال میں ریفر کر دیا گیا، صدر پریس کلب مصطفی آباد محمد عمران سلفی،شاہد عمر، محمد شاہد قادری ،منیر احمد بھٹی، زبیر احمد بھٹی،ڈاکٹر رحمت علی، الیاس ملک، عبدالقیوم، اصغر علی شہزاد، محمد جمیل سندھو،سعید احمد بھٹی ، ڈاکٹر محمد اسلم انصاری، عبدالمنان سلفی، بابا طارق مقبول، ارشد علی جوئیہ، قیصر عباس، سید اسرار احمد زیدی شاہ، محسن علی شاہ،حافظ طاہر اقبال، ارشد علی شامی، رانا عرفان ودیگر صحافیوں نے ان کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی اور عوام سے بھی دعائے صحت کی اپیل کی ہے کہ اللہ انہیں جلد از جلد صحت یابی نصیب کرے، آمین۔