پاکستان کے 2 مزید طیارے آج نیپال روانہ ہوں گے

Relief Goods

Relief Goods

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان کے 2 مزید سی ون تھرٹی طیارے امدادی سامان لے کر آج نیپال روانہ ہوں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاک فوج کے 2 مزید سی ون تھرٹی طیارے امدادی سامان اور ادویہ لے کر آج کٹھمنڈو جائیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نیپال میں پاکستانی ہائی کمیشن حکام سے رابطے میں ہیں اور وہاں موجود پاکستانیوں کی تعداد کا پتا چلایا جارہا ہے، جبکہ گزشتہ روز پاک فوج کے طیارے میں 7 پاکستانی خاندانوں کے 39 افراد کو وطن واپس لایا گیا ہے۔