قزاقستان میں صدارتی الیکشن‘ نور سلطان نذر بایوو کی جیت کا امکان

Nursultan Nazarbayev

Nursultan Nazarbayev

آستانہ (جیوڈیسک) قزاقستان میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے گئے۔ الیکشن کمشن کے مطابق ٹرن آؤٹ 95 فیصد رہا۔ صدر نور سلطان نذر بایوو کے مزید پانچ سال کے لیے منتخب ہونے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ 26 سال سے اقتدار صدر نور سلطان کے ہی ہاتھوں میں ہے۔ ان کے دو حریفوں کو بھی حکومت نواز تصور کیا جاتا ہے۔

سابق صوبائی عہدیدار ترگن سیزدیکوف اور ٹریڈ یونین کے رواں سربراہ ابوالغازی کوسائنوف صدر نورسلطان کے خلاف میدان میں تھے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کا الزام ہے کہ حکومت منظم طور پر بتدریج حزبِ اختلاف کو دبا رہی ہے۔ ملک کے ایک تھنک ٹینک ’قزاقستان رسک ایسسمنٹ گروپ‘ کے سربراہ نے خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ’یہ انتخاب نہیں بلکہ دوبارہ منتخب کرنا ہے۔ وہ قزاقستان کی سویت روس سے 1991ء میں آزادی سے قبل ہی قزاقستان کے صدر تھے۔