الیکشن ٹربیونل کا این اے 125 میں دھاندلی کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

Votes

Votes

لاہور (جیوڈیسک) الیکشن ٹربیونل کے جج نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو پی ٹی آئی کے حامد خان نے موقف اختیار کیا کہ مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق دھاندلی کر کے این اے 125 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔

پولنگ اسٹیشنز پر نتائج تبدیل کیے گئے جبکہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد دھاندلی ثابت ہو چکی ہے لہذا دوبارہ الیکشن کے انعقاد کا حکم دیا جائے۔ خواجہ سعد رفیق کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ الزامات بے بنیاد ہیں کسی قسم کی دھاندلی نہیں ہوئی۔

تحریک انصاف کے امیدوار غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں۔ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد بھی دھاندلی کا الزام ثابت نہیں ہوا لہذا درخواست خارج کی جائے۔ عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا اور اب یہ فیصلہ 30 اپریل کو سنایا جائے گا۔