لالہ موسیٰ : پاکستان تحریک انصاف کے انیسویں یوم تاسیس کی تقریب انصاف مرکز میں منعقد ہوئی، نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ کے ہمراہ پی ٹی آئی لالہ موسیٰ و حلقہ پی پی 112کے ذمہ داران نے کیک کاٹا۔اس موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سرپرست پی ٹی آئی لالہ موسیٰ ممبر صوبائی کونسل نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے کہاکہ2010سے ابتک ہر سال یوم تاسیس کے دن انصاف مرکز لالہ موسیٰ میں کیک کاٹا جاتا ہے اور آج بھی ہم نے اپنی یہ روایت برقرار رکھتے ہوئے اس تقریب کا انعقاد کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی جد و جہد کو انیس سال ہو چکے ہیں اور عمران خان کی محنت اور استقامت سے آج پاکستان تحریک انصاف قومی دھارے کی ایک نمایاں عوامی طاقت بن چکی ہے انہوں نے کہاکہ نظریاتی ساتھی آج بھی اس جو ش جذبے اور لگن کے ساتھ عمران خان کے خواب کو تعبیر میں بدلنے کیلئے کوشاں ہیں اور اب وہ وقت انتہائی قریب ہے جب عوام کے ووٹ کی طاقت سے عمران خان اس ملک کو کرپشن اورسے نجات دلا کر انصاف پر مبنی معاشرے کا قیام کریں گے۔
انہوں نے انیسویں یوم تاسیس پر پارٹی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کارکنوں کو مبارک باد دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی میںنئے شامل ہونے والوں کی پرواہ کئے بغیر ہم اپنے قائد عمران خان کے پیغام کو عام کرتے رہے ہیں اور اس ملک میں تبدیلی کیلئے عوام میں شعور بیدار کرنے کا مشن جاری رکھیں گے اس موقع پر سہیل نواز خان،طاہر رفیق بٹ،سید علی فائز شاہ،محمد رفیق بھٹی،خورشید احمد ندیم ،مرزا محمد شفیق نے بھی یوم تاسیس کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا۔ یوم تاسیس کی تقریب میں غلام عباس بھٹہ،جمیل احمد طاہر،محمد شعیب مغل،مبشر بٹ،مرزا خرم شہزاد،سید ندیم عباس شاہ،سید مظہر حسین شاہ،سید اظہر محمود شاہ،قاری محمد نصیر،صوبیدار محمد اقبال، جاوید اقبال خان،محمد شاہد رفیق بٹ،مرزا محمد شفیق،عاشق حسین،محمد شہباز،نوید احمد باجوہ،امجد نوید شیخ،بشیر احمد بٹ،غلام دستگیر،قاری محمد عمر،حاجی رضوان احمد،محمد آصف،مرزا انوارسمیت کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔