لاہور: سربراہ تحریک صراط مستقیم پاکستان مولانا ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں انجمن نوجوانان اسلام کے سربراہ محمد طارق محبوب کی یاد میں تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طارق محبوب کی زیر حراست پر اسرارِ موت کی تحقیقات حکومت کی ذمہ داری ہے حکومت اہل سنت سے سوتیلی ماں کا سلوک نہ کرے۔
مبینہ دہشت گردوں کو کھلی چھٹی دینے اور محب وطن اہل سنت کی گرفتاریوں اور تشدد سے ملک بھر کے اہل سنت میں بے چینی کی فضاپائی جا رہی ہے۔اجلاس میں طارق محبوب کے لیے قرآن خوانی کی گئی اجلاس میں مولانا محمد فیض الرسول نورانی ،مولانا محمد رضاء المصطفےٰ رازی ،مولانا محمد ریاست علی جلالی اور دیگر علماء و شرکت کی۔