پنجاب میں گیس سے بجلی پیدا کرنے کی بھی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ نعیم اللہ گل

Lahore

Lahore

لاہور: مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی نعیم اللہ گل نے کہا ہے کہ چار، چار ہزار میگاواٹ کی 2 ٹرانسمشن لائن بچھانے کے حوالے سے بھی چین 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔

ایک لائن مٹیاری سے فیصل آباد جبکہ دوسری مٹیاری سے لاہور تک بچھائی جائے گی۔ چین کا تاریخ ساز اقتصادی پیکیج پاکستان کیلئے عظیم تحفہ ہے اور ایک شاندار سفر کاآغاز ہے ،اگر ہم نے اس تاریخ ساز اقتصادی پیکیج سے بھر پور فائدہ اٹھایا تو پاکستان کی تاریخ بدل جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گیس سے بجلی پیدا کرنے کی بھی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

پنجاب حکومت اپنے وسائل سے گیس سے 1200میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کامنصوبہ لگائے گی جبکہ وفاقی حکومت بھی پنجاب میں گیس سے 2400میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے لگائے گی۔بہاولپور میں قائد اعظم سولر پارک میں 100میگاواٹ کامنصوبہ مکمل ہوچکا ہے اور بجلی نیشنل گرڈ کو فراہم کی جارہی ہے ۔بہاولپور میں ایک جدید انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کی منصوبہ بندی کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے منصوبے لگنے سے زراعت ،صنعت اوردیگر شعبے ترقی کریں گے اور لاکھوں افراد کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔