مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 27/04/205

Muhammad Shahid Mughal

Muhammad Shahid Mughal

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) حسنِ کارکردگی ایوارڑ کے لئے ضلع بھر کے صحافی اپنے اہلیت کوائف بمہ متعلقہ ثبوت ایک ہفتہ کے اند ر ضلعی دفتر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس قصور پہنچا دیں ،صحافی ایوارڈ کے لئے نہ صرف خود کو پیش کر سکتے ہیں بلکہ دیگر صحافیوں کو بھی نامذد کر دکتے ہیں جنہیں وہ سمجھتے ہوں کہ انہوں نے کوئی ایسا کام کیا ہے جس کی بنیاد سے وہ حسنِ کارکردگی ایوارڑ کے مستحق ہیں تاہم حتمی فیصلہ سکروٹنی کمیٹی ہی کرے گی ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس قصور شریف سوہڈل نے ضلعی جزل سیکرٹری اصغر علی شہزاد کے ہمراہ پریس کلب مصطفی آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہا کہ صحافی اپنی جان پر کھیل کر اپنے فرائض کو یقینی بناتے ہیں اور صحافیوں کی زیادہ تر تعداد بے لوث خدمت میں مصروف ہے جو اپنی جیب سے خرچ کر کے اعزازی طور پر رضاکارانہ صحافتی امور کو نپٹانے میں مصروف ہیں اور معاشرتی برائیوں کی نشاندھی کرنے او ر نہ ہونے کے برابر سہولتوں کے باوجود عام عوام تک معلومات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں مگر چند ایک زرد صحافت کے علمبردار وں کی وجہ سے دیگر صحافیوں کی حوصلہ افزائی کی بجائے انہیں کی کردار کشی کرنا ایک معمول بن چکا ہے جس کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات کی کامیابیاںعمران خان کی 19 سالہ جدوجہد رنگ لا رہی ہے، آنے والی حکومت تحریک انصاف کی ہو گی عوام اب پوری طرح کپتان کے ویژن اور ایجنڈے پر متفق ہوتے نظر آ رہے ہیں، دن بدن تحریک انصاف کی مقبولیت اپنے عروج کی طرف گامزن ہے، اور اس کی مستقبل بڑا تابناک اور روشن ہے، عوام موجودہ حکمرانوں کے طرز حکومت سے اکتا چکے ہیں اوروہ تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر وسیم عباس قادری،حافظ ناظم ایڈیشنل جزل سیکرٹری یوتھ ونگ پنجاب ،حسنین کھوکھر، عبدالرحمان لودھی،عظم ڈوگر، ڈاکٹر فہد چوہدری، ملک توفیق،رانا کامران، شہزاد احمد، لطیف احمد قادری، سردار اسد ڈوگر، طفیل ودیگر نے پریس کلب مصطفی آباد للیانی (رجسٹرڈ) میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے جبکہ میاں محمد نواز شریف کی سیاست صرف اپنے خاندان تک محدود ہے، نواز شریف نے اقتدار میں آ کر اپنی فیملی کو ترجیح دیتے ہوئے اہم وزارتیں دیکر ملک و قوم کے ساتھ زیادتی کی ہے، تحریک انصاف خاندانی سیاست کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کر دے گی، نوجوانوں کی بڑی تعداد تحریک انصاف کا ہر اول دستہ ثابت ہو گی اور آئندہ انتخابات میں قوم کو تبدیلی نظر آئے گی، انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کا ماضی آئینہ کی طرح شفاف ہے، عمران خان حب الوطنی ، عوام دوستی اور سچائی کی وجہ سے چاروں صوبوں کی عوام کے مقبول و محبوب ترین لیڈر بن چکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) امام کعبہ ڈاکٹر خالد الغامدی کی آمد ہمارے لئے باعث خیر و برکت ہے،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ ،روحانی ، مذہبی اور ایسے دوستانہ تعلقات موجود ہیں جس کی دنیا کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ـسعودی عرب پاکستان کی پوری تاریخ میں اچھے اور برے حالات میں ہمیشہ ساتھ کھڑا رہاہے ـسیلاب ہو یا زلزلہ یا کوئی او رقدرتی آفت سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کی بھرپو رمدد کی ہے ـپاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ا یسا رشتہ موجود ہے جسے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتاـدنیاکی کوئی طاقت ہمارے درمیان اختلافات پیدا نہیں کر سکتی او رنہ ہی ہمیں ایک دوسرے سے جدا کر سکتی ہے ،سعوی عرب اور پاکستان کبھی ایک دوسرے سے جدا نہیں ہو سکتے ،ان خیالات کا اظہار رہنما مسلم لیگ ن محمد شاہد مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ امن ہو یا جنگ سعودی عرب ہر موقع پر ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے،پاکستان کی معاشی ترقی میں سعودی عرب نے جو ساتھ نبھایاہے اس کا الفاظ میں شکریہ ادا نہیں کیاجاسکتا،سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ایسا لا زوال تعلق موجود ہے جس کی دنیا کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی

امام کعبہ مقدس قطعہ اراضی سے یہاں آئے ہیں اوروہ اس عظیم اورمبارک مسجد کے امام ہیں جس کی طرف رخ کر کے دنیا کے تمام مسلمان نماز ادا کرتے ہیں، انہوںنے کہاکہ سعودی عرب اور پاکستان کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے،دونوں طرف کے عوام ایک دوسرے سے گہرا دلی لگائو رکھتے ہیں،دونوںملکوں کے درمیان ایسا رشتہ قائم ہے جو دنیا وی تعلقات اور مقاصد سے بالا تر ہیپاکستان اور سعودی عرب کے عوام پیار،محبت اوربھائی چارے کی اس لڑی میں پروے ہوئے ہیں جو ہمیشہ سے قائم ودائم ہے اورہمیشہ قائم ودائم رہے گی