کروڑ لعل عیسن کی خبریں 27/04/2015

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) حکومت پنجاب کی جانب سے گندم خریداری مرکز پر کاشتکاروں کو باردانے کا کوٹہ بڑھایا جائے۔ 5 ہزار بوری ایک موضع کیلئے ناکافی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سردار مبشر خان سیہڑ ، سردار کامران خان سیہڑ نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ خریداری مرکز پر 8 بجے انٹری ٹائم رکھا ہے جو کہ غلط ہے۔ انٹری ٹائم بڑھا کر 12 بجے تک کیا جائے تا کہ کام کاج کرنے والے کاشتکاروں اور عدالتوں میں پیشیاں بھگتانے والے افراد بھی بوریاں حاصل کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 5 ہزار بوری ایک موضع کیلئے ناکافی ہے۔ کوٹہ بڑھا کر 15 ہزار بوری کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) موجودہ حکومت کاشتکاروں کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔ مہنگائی میں خاطر خواہ کمی نہ کی گئی ہے۔ حکومت اشتہاری بیانات دے کر عوام کو دھوکہ دے رہی ہے۔ آئیندہ الیکشن میں تحریک انصاف کلین سوئیپ کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف رانا محمد آصف تحصیل صدر رانا محمد عثمان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کے اہل ہیں اور حکومت میں آکر تمام بے قاعدگیاں ختم کر کے لوگوں کو انصاف فراہم کریں گے۔ موجودہ حکومت کاشتکاروں کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔ پہلے چاولوں میں کاشتکاروں کو شدید نقصان پہنچایا گیا اور اب گندم کی خریداری میں پریشان کیا جا رہا ہے۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ کاشتکاروں کو مکمل ریلیف دیا جائے وگرنہ سڑکوں پر نکل آئیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) اس وقت تک کوئی شخص اللہ کا محبوب بندہ نہیں بن سکتا جب تک وہ اپنی خواہشات کو قربان نہ کر دے۔ خواجہ معین الدین اجمیری نے پورے ہندوستان میں اسلام کی شمع روشن کی۔ آپ کو ہند الولی کہا جاتا ہے۔ آزمائشیں مصیبتیں سب کچھ اچھے وقت کیلئے ہوتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہل سنت کے ڈویژنل آرگنائزر علامہ قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی نے گزشتہ روز خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت خواجہ نواز نے دارالہند کو دارالسلام بنا دیا۔ آپ سلسلۂ چشت کے بادشاہ ہیں۔ صوفیِٔ باصفا کامل اس وقت بنتا ہے جب وہ اندر اور باہر کی سیر کر لے۔ اور فقیر اس وقت بنتا ہے جب وہ ساری حدیں توڑ دے۔ مخلوق کے ساتھ پیار کرنے والے کو اللہ کا قرب حاصل ہوتا ہے۔ س وقت تک کوئی شخص اللہ کا محبوب بندہ نہیں بن سکتا جب تک وہ اپنی خواہشات کو قربان نہ کر دے۔ قاری اشفاق سعیدی نے کہا کہ حضور نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تعلیمات کو پوری دنیا میں خلفائے راشدین ، صحابہ کرام اور بزرگان دین نے پہنچایا۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اللہ کے برگزیدہ بندوں کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر اپنی زندگیاں گزاریں۔

Crore Lal Essan News

Crore Lal Essan News