گجرات کی خبریں 27/04/2015

Gujarat

Gujarat

گجرات (جی پی آئی) حرمین شریفین مسلمانوں کو اپنی جان ومال اور عزت سے زیادہ عزیز ہے۔ اس وقت حرمین شریفین کو کوئی خطرہ لاحق نہیں۔ مسلمانوں کی تعداد ڈیڑھ ارب سے زیادہ ہے جبکہ تک ایک بھی مسلمان زندہ ہے حرمین شریف پر کوئی آنچ نہیں آسکتی۔ لیکن آل سعود نے ہمیشہ اسلام دشمن قوتوں کا ساتھ دیا ہے۔ آل سعود نے کبھی اسلام کے بدترین دشمن اسرائیل کے خلاف جنگ نہیں کی بلکہ اسرائیل کی تمام ضرورتوں کو پٹرول کی صورت میں پورا کیا۔ عالم اسلام میں اکثر فساد کی ذمہ دار آل سعود ہے لیبیا اور عراق کی تباہی اور دیگر مسلم ممالک کے اندر اکثر فسادات کے پیچھے آل سعود کا ہاتھ ہے۔ آل سعود نے 1925ء میں جب عرب شریف پر قبضہ کرنے کے بعد جنت البقیع اور جنت المعلٰی میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آل اصحاب کی قبروں کو بڑی گستاخی کے ساتھ مسمار کیں اور بے شمار تاریخی مسجدیں اور آثار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا۔ لہذا اس وقت تحریک تحفظ ایثار رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چلانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار تنظیم اہلسنت کے مرکزی امیر پیر محمد افضل قادری نے تنظیم کے دفتر میں ہونے والے علماء ومشائخ کے ایک نمائندہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے امام کعبہ کا یہ کہنا کہ تمام فرقوں کو سعودی عرب میں مذہبی آزادی حاصل ہے ان کا یہ بیان زمانے کا سب سے بڑاجھوٹ ہے۔ پوری دنیا جانتی ہے کہ حرمین شریفین میں سعودی علماء فرقہ وارانہ تبلیغ کرتے ہیں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو بدعتی اور مشرک قرار دیتے ہیں اور جو شخص ان کے سامنے اپنے مسلک کی کوئی دلیل پیش کرے تو شرتے کو بلا کر اس کو فوراً گرفتار کروادیتے ہیں۔ پیر محمد افضل قادری نے کہا کہ جس طرح داعشق، عراق اور شام میں اپنے مخالف فرقوں کا قتل عام کروارہی ہے اور انبیاء اور صحابہ کے مزارات کو بڑی بے دردی کے ساتھ شہید کر رہی ہے۔ 1925ء میں حرمین شریفین پر قبضہ کرتے وقت آل سعود نے اس سے بھی زیادہ سفاکی کے ساتھ اہلسنت کے علماء کو شہید کیا اور محبوبانِ خدا کی قبروں اور اسلام کے تاریخی مقامات کو شہید کیا۔ پیر افضل قادری نے کہا کہ جب تک ہمارے حکمرانوں کے کاروبار سعودی عرب میں موجود ہیں وہ اسلام کی بجائے آل سعود کی بولی بولیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسوقت ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان، یمن، شام اور عراق میں ایران اور سعودی عرب کے پیروکاروں کی آپس میں جنگ بند کروائے اور ایران اور سعودی عرب دونوں پر دبائو ڈالا جائے کہ وہ فسادات کا سلسلہ بن کریں۔ اجلاس سے صاحبزادہ سید مختار اشرف رضوی، صاحبزادہ محمد ضیاء اللہ رضوی، مولانا محمد نصر اللہ قادری، علامہ فیروز الدین مولانا محمد اسلم ، علامہ ابو تراب بلوچ، حاجی محمد اسلم جنجوعہ، علامہ شاہد محمود، سید شاہد حسین گردیزی اور دیگر علماء نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)ہمارے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے ، دہشت گرد اب بھی مختلف بھیس بدل کر حکومتی صفوں میں چھپے ہوئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ مولانا عبدالخالق اسدی نے امام بارگاہ زینبیہ قادر کالونی گجرات میں مجلس وحدت مسلمین گجرات کی ضلعی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ حکومت دہشت گردوں کو ختم کرنے کی بجائے ان سے مذاکرات پر بضد رہی ۔ ضرب عضب کا سہرا پاک فوج کو جاتا ہے ، جنہوںنے دہشت گردی کے خاتمہ میں بنیادی کردار ادا کیا۔ انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت دہشت گردوں کے پکڑنے کی بجائے قومی ایکشن پلان کے تحت بے گناہ اور شریف سنی شیعہ شہریوں کو گرفتار کرنے میں مصروف عمل ہے جبکہ دہشت گرد ٹولے کے خلاف کوئی موثر کارروائی نہیں کی گئی۔ انہوںنے کہاکہ ہم ملک میں حقیقی معنوں میں جمہوری نظام چاہتے ہیں جس میں بلاتفریق ہر پاکستانی قانون سازی کے عمل میں شریک ہوسکے ۔ موجود سسٹم کے تحت صرف 10فیصد مخصوص طبقہ نے 90فیصد لوگوں کو یرغمال بنارکھا ہے جن کے حقوق کا کوئی تحفظ نہیں اور نہ ہی جان و مال کی حفاظت کی جارہی بلکہ ریاستی دہشت گردی کے ذریعے پولیس کو استعمال کرکے لوگوں کو گولیوں سے چھلنی کیا جارہا ہے ۔ انہوںنے اس موقع پر یہ بھی اعلان کیا کہ مجلس وحدت مسلمین بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی ۔ انہوںنے کہا کہ قانون سازی کے عمل میں شریک ہوئے بغیر اپنے حقوق کا تحفظ کیا جاسکتاہے نہ ہی انہیں حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ پاکستان میں شیعہ سنی کوئی اختلاف نہیں اور اس وقت تمام سنی جماعتوں کے سربراہ ہمارے ساتھ ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں ۔ انہوںنے ضلعی شوریٰ کے ارکان کو ہدایت کی کہ وہ مجلس وحدت مسلمین کے پیغام کو گلی محلوں میں پھیلا دو۔ ضلعی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی جنرل سیکرٹری علامہ مولانا ڈاکٹر سید تنویر حسین رضوی نے کہا کہ ضلع گجرات میں اب تک 22یونٹ کا قیام عمل میں آچکا ہے ۔ خیر العمل فائونڈیشن کے تحت بیوگان ، شہداء کے لواحقین اور مستحقین کی امداد کا سلسلہ جاری ہے ۔ 3دینیات سنٹرز قائم ہوچکے ہیں جہاں قرآنی تعلیم دی جارہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہم سیرت آل محمد کی ترویج کے لیے دن رات کوشاں ہیں ۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی نمائندہ تعمیر ملت فنڈ تقی حیدر نے خطاب کرتے ہوئے فنڈز کے لیے اپیل کی کہ مجلس وحدت کو مالی طور پر مضبوط کرنے کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کریں ۔ اس موقع پر تمام یونٹس کے ذمہ داران نے اپنی اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کی اور علاقائی مسائل سے آگاہ کیا۔ تمام شرکائے اجلاس نے اس بات پر اتفاق کیا کہ محبت اور اتفاق واتحاد کی فضا کی فروغ دیا جائے اور ملت کو بیدار کرنے کے لیے جدوجہد کو تیز کیا جائے ۔ اجلاس میں علامہ مولانا الطاف حسین رضوی ، مولانا نسیم عباس شیرازی ، سید ہارون بابر جعفری معین الدین پور، سید امتیاز حسین شاہ کلیوال سیداں ، یاورعباس کنجاہ ، غلام حسین ترکھا، سٹی سیکرٹری جنرل صفدرحسین کاظمی ، ممتاز حسین نقوی، سید ضمیر حسین شاہ مدینہ سیداں ، سید کاظم سجاد نقوی بیکنہ والا، خاور عباس لالہ موسیٰ سمیت دیگر یونٹس سے کثیر تعداد میں اراکین نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)سائیں راجہ دا پھاٹک کے قر یب 45سالہ نامعلوم خاتون ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہو گئی ۔ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت نہ ہوسکی اورنہ ہی اس کا نام معلوم ہو سکا ہے ریسکیو 1122 نے ڈیڈ باڈی کو عزیز بھٹی ہسپتال پہنچا دیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ اے ڈی سی گجرات عرفان خان کاٹھیا اور ممبران قومی وصوبائی اسمبلی نے جشن بہاراں کے موقع پر شاندار انتظامات کرنے پر ٹی ایم او گجرات چوہدری خرم ترہنگی اے ڈی او ٹی ایم اے چوہدر منتنصر چیمہ اور چیف سنٹری انسپکٹر چوہدری نصراللہ کنگ کو شاباش دی ہے اور نقد انعامات کے علاوہ اعزازی سند سے بھی نوازا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی)منہاج ویلفیئر فائونڈیشن گجرات کے زیر اہتمام گیارہ اجتماعی شادیوں کی پر وقار تقریب قند فشاں میرج ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ تلاوت قرآن مجید ممتاز قاری محمد عاصم نے کی اور نعت مصطفی یاسر عرفات وٹو نے پڑھی۔ خطبہ نکاح مفتی امتیاز شیخ نے پڑھا اور خصوصی دعا صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے کروائی۔ اس موقع پر مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر راحیق احمد عباسی ‘ علامہ اقبال اعظم علامہ صاحبزادہ فرحت عباس گیلانی مرکزی صدر علماء کونسل نے اظہار خیال کیا۔ مرکزی صدر PAT ڈاکٹر راحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ یہ سب اللہ کا فضل اور ہمارے قائد کا فیض ہے کہ جس نے ہمیں دکھی انسانیت کی خدمت کا درس دیا اور آج جس کا نظاہ آپ اپنی آنکھوں سے گجرات میں دیکھ رہے ہیں۔ حاجی ارشد جاوید وڑائچ جنہوںنے اپنے تمام مال پوری زندگی کیلئے غرباء مستحقین یتیم بچیوں کیلئے وقف کر دیا ہے اور اگلے سال پرھ بارہ بیٹیوں کی شادیوں کا اعلان کیا ہے۔ اسی طرح تحریک منہاج القرآن کے جانباز رہنما میاں محمد افضل ناروے ‘ نے 10 بیٹیوں کی شادی کا اس موقع پر اعلان کیا ہے علاوہ شیخ محمد عثمان نے 5 ‘ ملک شبیر اعوان نے 5 حاجی غضنفر نے ایک چوہدری خالد ہالینڈ نے ایک چوہدری تنویر نے دو بچیوں کی شادیوں کا ذمہ لیا اسی طرح آئندہ سال 40بچیوں کی اجتماعی شادی منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کے زیر اہتمام اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ الحمد اللہ یہ درس ہمارے نبی ۖ کا ہے جو ہم تک پہنچا اور منہاج القرآن ا س پر عمل درآمد کر ہا ہے۔علاوہ پاکستان بھر میں اجتماعی شادیوں کا سلسلہ جاری ہے اور افضل تعالیٰ جاری رہے گا آخر میں علامہ پروفیسر مظہر حسین قادری نے تمام شرکاء معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور حاجی محمد ارشد جاوید وڑائچ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر بذریعہ فون قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے 11 دلہنوں اور دلہوں کو مبارکباد دی اور حاجی ارشد جاوید وڑائچ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ماہر تعلیم جیکب پال عدنان و سٹاف کی نو منتخب بشپ ایلون سیموئیل کو مبارکباد۔تفصیل کے مطابق ممتازماہر تعلیم پرنسپل کیتھڈرل سکول جیکب پال عدنان و سٹاف نے نو منتخب بشپ سیالکوٹ ڈایوسیس ایلون سیموئیل کو منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔مبارکباد بذریعہ ٹیلی فون دی گئی۔ اس موقع پر جیکب پال عدنان نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ نو منتخب بشپ سیالکوٹ ڈایوسیس کلیسائ، ایجوکیشن بورڈ ، وینجلس بورڈ، میڈیکل بورڈ اور دیگر تمام معاملات میں مزید مثبت پالیسیوں پر عمل پیرا ہوں گے۔ ا س موقع پر بشپ ایلون سیموئیل نے کہا کہ میں پرنسپل اور سکول سٹاف کا بے حد مشکور ہوں اور خداوند تعالیٰ کے فضل سے ڈایوسیس کی مزید مضبوطی کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لاؤں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) منہاج ویلفیئر فائونڈیشن گجرات کے زیر اہتمام گیارہ اجتماعی شادیواں کی پر وقار تقریب سعید قندفشاں بینکوئیٹ ہال مدینہ چوک گجرات منعقد ہوئی۔ گیارہ مستحق یتیم بچیوں کی باراتوں کا پر تپاک استقبال حاجی ارشد جاوید وڑائچ جنرل سیکرٹری ویلفیئر یورپین یونین (اٹلی)، میاں محمد افضل انصاری صدر پاکستان عوامی تحریک ناروے ‘ حاجی محمد اسلم چوہدری صدر PATیونین یونین فرانس’ علامہ پروفیسر مظہر حسین قادری سٹی صدر تحریک’ چوہدری امجد اقبال سٹی صدر PAT ‘ چوہدری محمد اکرم ضلعی امیر گجرات’ چوہدری غلام سرور وڑائچ سینئر نائب صدر تحریک گجرات’ چوہدری پرویز وڑائچ’ چوہدری بلال جاوید وڑائچ’ ناصر عزیز مغل ناظم ویلفیئر علامہ ساجد محمود قادری اور دیگر عہدیداران نے کیا۔ مہمان خصوصی مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک پاکستان ڈاکٹر راحیق احمد عباسی صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی ممبر اسلامی نظریاتی کونسل میاں ہارون مسعود تھے۔ مرکزی ڈائریکٹر ویلفیئر یورپین کونسل علامہ اقبال اعظم مرکزی ناظم ویلفیئر سید احمد شاہ مرکزی صدر علماء کونسل صاحبزادہ پیر سید علامہ فرحت عباس گیلانی’ علامہ غلام ربانی’ چوہدری تنویر احمد’ حاجی انجم رحمان’ چوہدری شاہد الیاس ڈنگہ’ علامہ سہیل رضا انٹر فیتھ ریلیشنز (ڈائریکٹر) حاجی شاہد محمود مسلم ٹریڈرز’ ملک صفدر’ چوہدری گلریز محمود اختر ایڈووکیٹ’ حاجی اعجاز رحمانی’ حاجی اعظم رحمانی’ ٹھیکیدار وقاص نذیر رحمانی’ علامہ اصغر چشتی’ عبدالستار مرزا صدر پریس کلب گجرات ، چوہدری وسیم ہمایوں’ خان عبدالقیوم خان ایڈووکیٹ’ علامہ غلام سرور قادری’ چوہدری سلیم وڑائچ’ چوہدری بلال جاوید وڑائچ’ چوہدری عمر جاوید وڑائچ’ چوہدری ظفر اللہ وڑائچ’ چوہدری محمد پرویز لومینر فین’ حاجی محمد انور ہالینڈ’ ملک صفدر حسین الخیر فین’ ڈاکٹر غلام مصطفےٰ’ چوہدری آفتاب انگلینڈ’ شیح مظہر امام’ شیخ محمد عثمان’ ملک شبیر اعوان’ چوہدری سمیع اللہ ضلعی صدر PAT چوہدری ضیغم وڑائچ انچارج ایلیٹ فورس ‘ حاجی غضنفر ‘ ملک شبیر اعوان’ چوہدری اظہر محمود یونان’ چوہدری خالد ہالینڈ’ ڈاکٹر زاہد سلیم’ چوہدری انصر ‘ چوہدری الطاف ایڈووکیٹ’ عبدالوحید طور’ حافظ ضیاء اللہ’ ڈاکٹر غلام سرور’ مرزا منور’ مرزا پرویز عنایت وڑائچ’ حاجی میاں سلیم بشیر قندفشاں’ مرزا محمد شفیق ‘ مرزا محمد جمیل’ چوہدری کاشف اٹلی’ زاہد سلیم مجید رضی ‘ چوہدری اورنگ زیب DEO منیر احمد چغتائی’ رانا اشرف’ راجہ عبدالوحید’ شاہد الرحمن’ اشرف چوہدری صاحبزادہ پیر سید زوار حسین شاہ’ صاحبزادہ پیر سید ہارون شاہ بخاری’ چوہدری مظہر بھٹی’ چوہدری اقبال’ چوہدری فرید کالرہ’ حاجی شیخ سلیمان’ شیخ عرفان پرویز دبئی کلاتھ’ چوہدری شبیر مہر عارف ‘ مہر محمد نذیر’ مہر محمدیوسف’ چوہدری فاروق’ ایڈووکیٹ سابق امیر تحریک’ صوفی محمداکرام’ چوہدری محمد ریاض’ چوہدری ریاض وڑائچ’ چوہدری منظور لنگڑیال ‘ میاں ریاض انصاری’ میاں بوٹا انصاری’ حافظ حبیب اللہ’ چوہدری مظہر الحق’ چوہدری فرخ البصار محمود یونان’ چوہدری فیاض منج’ چوہدری اصغر ڈنگہ’ چوہدری الیاس ڈنگہ’ مرزا ضیاء القمر’ حاجی اصغر علی’ ندیم بھٹی’حاجی احمد رضا اعجاز قادری’ قاری عنایت چوہدری اسلم ٹوپہ’ محمد نعیم اختر’ ڈاکٹر حاجی اصغر قادری ‘ قاری عنایت’ چوہدری اسلم ٹوپہ’ محمد نعیم اختر’ ڈاکٹر شکیل’ حاجی اصغر قادری کے علاوہ ہزاروں معزز مہمان اجتماعی شادیوں کی تقریب میں شریک ہوئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی)اقبال عالم ِاسلام کے ایک عظیم مفکر تھے۔ ان کے افکار میں جہانِ تازہ کی نمود کے آثار آج بھی نمایاں ہیں۔ اقبال ایک کتاب دوست اور علم دوست شخصیت تھے۔ اُنہوں نے نوجوان نسل کو کتاب کے ساتھ اپنا رشتہ استوار کرنے کا پیغام دیا۔ اقبال کا پیغام علم کے ذریعے قوم کی تشکیل نوتھا۔ آج کی نوجوان نسل کے لیے اقبال کی شاعری و فلسفہ اور ان کا پیغام خاص اہمیت کا حامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی مشہور دانشور و استاد ڈاکٹر خورشید رضوی نے جامعہ گجرات کی حیاتین لٹریری سوسائٹی کی زیر اہتمام یوم اقبال کے حوالہ سے منعقدہ سیمینار”اقبال اور کتاب دوستی ” کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار کی صدارت کا فریضہ وائس چانسلر جامعہ گجرات پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے سرانجام دیا۔ ڈاکٹر ضیاء القیوم نے اپنے صدارتی کلمات میں کہا کہ اقبال نے برصغیر پاک و ہند کی امت مسلمہ کو بیداری کا پیغام دیا۔ اُنہوں نے اپنی کتاب دوستی اور علم کے نئے حوالوں کے ذریعے مسلم اُمہ کی نوجوان نسل میں ایک نئی روح پھونک دی۔ اسلام پر اقبال کے خطبات اقبال کی کتاب دوستی کا واضح ثبوت ہیں۔ اُنہوں نے اپنے خطبات کے ذریعے اسلام کی تفہیم کا فریضہ دورِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق سرانجام دیا۔ ڈاکٹرزاہد منیر عامر نے کہا کہ علم کے اطلاق، ترقی اور انسانیت کی بے پایاں خدمت کے لیے دورِ حاضر کی پاکستانی سوسائٹی میں کتاب کلچر کو پروان چڑھانا ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے۔ اقبال ایک راہنما شاعر اور فلسفی تھے اور ان کی کتاب دوستی مثالی تھی۔ اقبال نے دورِ قدیم کی دانش کو تازہ علم کی روشنی میں پرکھنے کا فریضہ سر انجام دیا۔ ڈاکٹر انوار احمد نے کہا کہ ترقی پسند معاشروں میں کتاب کی اہمیت بے پایاں ہے کیونکہ علم کی کُنجی کے ذریعہ ہی موجودہ دور میں قوموں کی ترقی کے دروازے کھلتے ہیں۔ اقبال کے رجائیت بھرے کلام نے نوجوان نسل کی راہبری کا فریضہ سرانجام دیا۔ ڈاکٹر صغریٰ صدف نے کہا کہ اقبال صوفیانہ روایت کی حامل ایک ترقی پسند شخصیت کے مالک تھے۔ اقبال نے اپنی بھرپور علمی شخصیت کے ذریعے معاشرہ میں رواداری اور بُردباری کے پیغام کو ترویج دینے کی کوشش کی۔ کتاب کے ساتھ ان کا اُنس مثالی تھا۔ صوفیہ بیدار نے کہا کہ اقبال کی تعلیمات کا تہذیبی پہلو علمی اور کتاب سے محبت کا تھا۔ شیخ عبدالرشید نے کہا کہ اسلامی تہذیب میں کتاب کو ادب و احترام کا درجہ حاصل ہے۔ حتیٰ کہ وحی الٰہی کو بھی کتاب کا نام ہی دیا گیا ۔ کتاب کو مسلم تہذیب میں ثقافتی اہمیت حاصل ہے۔ اقبال کی تمام شاعری میںعلم اور کتاب دوستی کا پیغام ملتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی)ایڈمنسٹریٹر/ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے صبح 7بجے سے شام 7بجے تک شہر کی حدود میں ریت، مٹی، اینٹیں لانے والی ٹرالیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے ، رات کے اوقات میں یہ ٹرالیاں ریت، مٹی اور دیگر میٹریل کو کپڑے یا ترپا ل سے ڈھانپ کر داخل ہو سکیں گی ۔ اس حکم کا نفاذ فوری طور پر ہوگا جس پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے انتظامی افسران اور پولیس کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔ ایڈمنسٹریٹر /ڈی سی او نے ہدایت کی ہے کہ خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف مجاز عدالت میں مقدمہ چلایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر اے سی گجرات میاں اقبال مظہر نے کامیاب مذاکرات کرکے علاقہ کی سٹرک کی فوری تعمیر کے لئے اور سیوریج مسائل کے خلاف احتجاج کے لئے جی ٹی روڈ پر ہریاوالہ چوک جمع ہونے والے مظاہرین کو پرامن طور پر منتشر کرا دیا ۔ نواحی علاقہ کے رہائشی افراد کا موقف تھا کہ علاقہ کی سٹرک خراب ہے اور اس پر سیوریج کا پانی جمع ہے جس کی وجہ سے انہیں مسائل کا سامنا ہے۔ اطلاع ملنے پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے اے سی گجرات کو فوری موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی ۔ اسسٹنٹ کمشنر میاں اقبال مظہر ڈی ایس پیز لالہ موسیٰ اور صدر سرکل، متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور شہریوں کے نمائندوں سے مذاکرات کئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ٹی ایم اے افسران و عملہ کو موقع پر طلب کرکے سیوریج کے پانی کا مسئلہ فوری حل کرادیا جبکہ سٹرک کے حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ سے ملاقات کرے گی۔ اے سی گجرات سے کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے اور سیوریج کا مسئلہ حل کرانے پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی) خوبصورت گجرات پراجیکٹ کے تحت جی ٹی روڈ کے اطراف کھجور کے درخت لگانے کے لئے میر ج ہالز ایسویسی ایشن نے ضلعی انتظامیہ کو 3لاکھ روپے کا چیک دیا ہے، یہ چیک ایسویسی ایشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری اشفاق اسحاق نے اسسٹنٹ کمشنر میاں اقبال مظہر کے حوالے کیا۔ اس سے قبل ایسویسی ایشن باب گجرات کی تعمیر کے لئے بھی 10لاکھ روپے عطیہ کر چکی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر میاں اقبال مظہر نے شہر کی ترقی اور خوبصورتی کے لئے بھرپور تعاون پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور انتظامیہ کی طرف سے میرج ہالز ایسویسی ایشن کے کردار کو زبردست سراہا۔ میرج ہالز ایسویسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نے بھی اس عزم کا اظہار کیا کہ گجرات کے عوام کی بہتری کے لئے وہ اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی)اسسٹنٹ کمشنر میاں اقبال مظہر نے کم وزن روٹی فروخت کرنے پر 2تندور مالکان کے خلاف مقدمات درج کر ادیے ہیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے گذشتہ روز جناح روڈ کے علاقہ میں اکرم خان اور رحمان شہید روڈ پر قاسم شہزاد کے تندور پر روٹیوں کا وزن چیک کیا جو 100گرام سے کم تھا جس پر دونو ں کے خلاف موقع پر کاروائی کے احکامات جاری کر دیے گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی)جامعات کی اوّلین ذمہ داری تعلیم کو عصرِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ طلبا و طالبات کو زندگی میں کامیابی و کامرانی کی راہوں سے روشناس کروانا بھی تعلیمی اداروں کا فرض ہے۔ دورِ حاضر میں تعلیم کے اصل مقاصد اس کے عملی اطلاق کے ذریعے ہی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایمبیسیڈریونیورسٹی کالج برمنگھم انگلستان رملہ عباس نے جامعہ گجرات میں سٹوڈنٹس سروسز سنٹر کے زیر اہتمام منعقدہ کیریئر کونسلنگ ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ طلبہ کے حقیقی راہنما ہوتے ہیں۔ زمانہ میں انقلابی تبدیلیوں کے ساتھ تعلیم کے مروّجہ تصوارت میں بھی تبدیلی آئی ہے۔ تعلیم کے بعد مروّجہ شعبوںکو ہی چننے کی بجائے کیرئیرمیں کامیابی حاصل کرنے کی اور بھی کئی راہیں ہیں۔ طلبہ کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے انہیں ان راہوں سے آشنا کرنے کی ضرورت ہے۔ کیرئیر کونسلنگ ورکشاپ کا مقصد طلبا و طالبات میں اعلیٰ تعلیمی شعور کو اُجاگر کرتے ہوئے انہیں مزید اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے مواقع سے آگاہ کرنا اور فارغ التحصیل ہونے کے بعد زندگی کی دوڑ میں عزت مندانہ طریق سے شامل ہونے کے متعلق انہیں ہدایات دینا تھا۔ رملہ عباس نے طلبہ کو UCBمیں جاری تعلیمی سرگرمیوں اور مختلف شعبہ جات کے پراجیکٹس بارے تفصیل سے آگاہ کیا اور انہیں بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے اور تعلیم کے ذریعے حاصل کی گئی آگہی کو پاکستان کے انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کے لیے استعمال کرنے کے طریقوں سے آگاہ کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ کیرئیر کونسلنگ کا اصل مقصد طلبا و طالبات کی مہارتوں کو بہتر بنانے کی جانب راغب کرنا ہے۔ اسی کیرئیر کونسلنگ ورکشاپ میں UCBکے نمائندے سید کاشف عباس، IHRMجامعہ گجرات کے ڈائریکٹر محمد یاسر علی ، صدر شعبہ مینجمنٹ سائنسز ڈاکٹر اشفاق مرزا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرSSCسید کاشف شاہد کے علاوہ اساتذہ اور مینجمنٹ سائنسزIHRMکے طلبا و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ورکشاپ کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ نظامت کے فرائض ایک طالبہ قرة العین نے ادا کئے۔ ورکشاپ میں طلبا و طالبات نے کیرئیر کونسلنگ کے حوالہ سے کئی فکر انگیز سوالات بھی اُٹھائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) دنیا بھر کے تمام مکاتب فکر حرمین شریفین کا احترام کرتے ہیں سعودی عرب اور یمن تنازعہ سیاسی ہے خطرہ کس سے ہے ۔ جنرل پرویز مشرف کی آمریت کی مخالفت کرنے والے کس بنیاد پر آل سعود کی بادشاہت کی حمایت کرتے ہیں۔ ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ سید حاجی سعید احمد شاہ گجراتی نے گجرات میں دینی اجتماعی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی مذہبی اتحادی جماعت عاوم اور سعودی عرب کو یمن کے مسئلہ پر دھوکہ دیکر منافقت کی سیاست کر رہے ہیں۔ حرمین شریفین کو کوئی خطرہ نہیں۔ اسلامی یک جہتی کونسل پاکستان کے چیئرمین قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا کہ ملک کو دہشت گردی اور مذہبی انتہا پسندوں نے نقصان پہنچا دیا۔ یمن کے محاذ پر عرب اور فارس کی لڑائی کو اسلام کی جنگ قرار دینا درست نہیں۔ یمن کا مسئلہ مذہبی ہے اور نہ ہی حرمین شریفین کو خطرہ ہے حتیٰ کہ حوثی باغیوں سے بھی کوئی خطرہ نہیں شعیہ ‘ سنی اہلحدیث ‘ دیو بندی ‘ بریلوی ‘ شافعی ‘ مالکی حنبلی سب کیلئے حرمین قابل احترام ہے۔ ویسے یمن اسلامی ملک ہے خطرہ کس سے ہے؟ قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے اتحادی سینٹر ساجد میر بھی جانتے ہیں ملکی فیصلے کھلے عام جلسوں ‘ جلوسوں اور ریلیوں میں نہیں ہوتے ایسے فیصلے ایوان بالااور ایوان زریں میں ہوتے ہیں۔ پارلیمنٹ میں کھڑا ہو کر غیر جانبدارانہ رہنے کی قرار داد کی مخالفت کرینگے تو یہ قرار داد متفقہ طور پر منظور نہ ہوتی۔ قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا کہ منافقت کی سیاست سے عوام کو دھوکہ دیا جار ہا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کا بغل بچہ بن کر عوام کو دھوکہ دیا جا رہا ہے جنرل پرویز مشرف کی آمریت کی مخالفت کرنے والے کس منہ سے عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ دوہرے چہرے رکھنے والے کس بنیاد پر آل سعود کی بادشاہت کی سپورٹ کر رہے ہیں۔ جو آمریت سے بھی بد ترین شکل میں موجو دہیں۔ سعودی فرما روا سلیمان شاہ سے بھی حوثی باغیوں کا سامنا آل سعود کے طور پر کریں حرمین شریفین کو خطرے کا تاثر نہ دیں۔ پوری دنیا جانتی ہے کہ سعودی ‘ یمن تنازعہ سیاسی ہے ‘ مذہبی نہیں ‘ مسلمانوں کے تمام مذہبی جماعتیں خانہ کعبہ اور مدینہ منور ہ کا احترام کرتے ہیں اور اپنی جانیں بچھاور کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔ اجتماع سے حافظ عبدالباسط ‘ صاحبزادہ خلیل الرحمن ظہیر اور دیگر نے خطاب کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی)موضع معروف کی ممتاز شخصیت چوہدری سرفراز گجر کی اہلیہ محترمہ ، چوہدری افتخار گجر کی بھاوج ، چوہدری شکیل گجر ، چوہدری جمیل گجر کی والدہ محترم جو گزشتہ دنوں رضائے الٰہی سے انتقال کر گئی تھیں مرحومہ کے ایصالِ ثواب کیلئے ختم دسواں موضع معروف میں منعقد ہوا۔ جس میں ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ممتاز عالم دین علامہ محمد شاہد چشتی نے خصوصی خطاب کیا اور والدین کی عظمت پر روشنی ڈالی انہوں نے یوم صدیق اکبر اور یوم وفات حضرت فاطمة الزہرہ کے حوالے سے بھی بیان کیا اس موقع پر چوہدری اویس اکبر SSP مرزا اکبر بیگ ‘ فیض اقبال ڈھیرو گھنہ ، چوہدری احمد علی مالووال، امانت علی فرمان علی’ حاجی سرور’ گلفا م گجر’ محمد رفیق’ خالد ‘ چوہدری زمان’ چوہدری صغیر احمد’ چوہدری بشیر احمد معروف’ چوہدری قمر زمان معروف’ چوہدری احمد یار خاں’ چوہدری سلیم’ چوہدری عمیر ‘ چوہدری امجد جاوید’ چوہدری تاج محمد نمبردار چیئرمین خواص پور، سہیل نواز، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ عبدالمصطفیٰ سیالوی و دیگر شریک تھے۔