منہاج ویلفیئر فائونڈیشن گجرات کے زیر اہتمام گیارہ اجتماعی شادیوں کی پر وقار تقریب

گجرات (جی پی آئی) منہاج ویلفیئر فائونڈیشن گجرات کے زیر اہتمام گیارہ اجتماعی شادیوں کی پر وقار تقریب قند فشاں میرج ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ تلاوت قرآن مجید ممتاز قاری محمد عاصم نے کی اور نعت مصطفی یاسر عرفات وٹو نے پڑھی۔ خطبہ نکاح مفتی امتیاز شیخ نے پڑھا اور خصوصی دعا صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے کروائی۔

اس موقع پر مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر راحیق احمد عباسی ‘ علامہ اقبال اعظم علامہ صاحبزادہ فرحت عباس گیلانی مرکزی صدر علماء کونسل نے اظہار خیال کیا۔ مرکزی صدر PAT ڈاکٹر راحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ یہ سب اللہ کا فضل اور ہمارے قائد کا فیض ہے کہ جس نے ہمیں دکھی انسانیت کی خدمت کا درس دیا اور آج جس کا نظاہ آپ اپنی آنکھوں سے گجرات میں دیکھ رہے ہیں۔ حاجی ارشد جاوید وڑائچ جنہوںنے اپنے تمام مال پوری زندگی کیلئے غرباء مستحقین یتیم بچیوں کیلئے وقف کر دیا ہے اور اگلے سال پرھ بارہ بیٹیوں کی شادیوں کا اعلان کیا ہے۔ اسی طرح تحریک منہاج القرآن کے جانباز رہنما میاں محمد افضل ناروے ‘ نے 10 بیٹیوں کی شادی کا اس موقع پر اعلان کیا ہے علاوہ شیخ محمد عثمان نے 5 ‘ ملک شبیر اعوان نے 5 حاجی غضنفر نے ایک چوہدری خالد ہالینڈ نے ایک چوہدری تنویر نے دو بچیوں کی شادیوں کا ذمہ لیا

اسی طرح آئندہ سال 40 بچیوں کی اجتماعی شادی منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کے زیر اہتمام اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ الحمد اللہ یہ درس ہمارے نبی کا ہے جو ہم تک پہنچا اور منہاج القرآن ا س پر عمل درآمد کر ہا ہے۔علاوہ پاکستان بھر میں اجتماعی شادیوں کا سلسلہ جاری ہے اور افضل تعالیٰ جاری رہے گا آخر میں علامہ پروفیسر مظہر حسین قادری نے تمام شرکاء معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور حاجی محمد ارشد جاوید وڑائچ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر بذریعہ فون قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے 11 دلہنوں اور دلہوں کو مبارکباد دی اور حاجی ارشد جاوید وڑائچ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

GPI News

GPI News

GPI News

GPI News