اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی مالیاتی کمیشن کے اجلاس میں صوبائی وزراء خزانہ شرکت کریں گے۔
اجلاس میں وفاق اور صوبوں کے درمیان محاصل اور گرانٹس کی تقسیم کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ موجودہ این ایف سی کو ایک سال کی توسیع دیئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق نئے بجٹ کے پیش نظر قابل تقسیم محاصل میں تبدیلی کا فوری امکان نہیں، اجلاس میں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور فاٹا کے وسائل کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
قدرتی آفات اور دہشتگردی کے معاملات بھی این ایف سی کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔