وہاڑی میں قتل کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

Hanging

Hanging

وہاڑی (جیوڈیسک) ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی میں سزائے موت کے قیدی کو پھانسی دے دی گئی۔

ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی میں دوہرے قتل کے مجرم منیر حسین کو علی الصبح پھانسی دے دی گئی۔

اس موقع پر جیل کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ مجرم منیر حسین نے 2000 میں زمین کے تنازع پر بھانجے اور بھانجی کو قتل کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ ملک میں سزائے موت پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد سے اب تک 70 سے زائد مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا یا جاچکا ہے۔