ڈیرہ بگٹی (جیوڈیسک) جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ طلال اکبر بگٹی کو آج ان کےآبائی علاقے ڈیرہ بگٹی میں سپردخاک کیا جائے گا۔
ممتاز قوم پرست سیاستدان نواب اکبر بگٹی کے صاحبزادے نوابزادہ طلال اکبر بگٹی گذشتہ روز مختصر علالت کے بعد کوئٹہ میں انتقال کرگئے تھے۔ان کی عمر 63 برس تھی۔
خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی تدفین کیلیے ڈیرہ بگٹی میں انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ان کی نماز جنازہ جامع مسجد ڈیرہ بگٹی میں ادا کی جائے گی۔
تدفین میں شرکت کیلیے بگٹی اور دیگر قبائل کے معتبرین ڈیرہ بگٹی پہنچ گئے ہیں۔