ملائیشیا میں آسیان سربراہ کانفرنس شروع، خطے میں شدت پسندی کی روک تھام پر غور کیا جائیگا

ASEAN Summit

ASEAN Summit

کوالالمپور (جیوڈیسک) ملائیشیا میں 26 ویں آسیان سربراہ کانفرنس کا آغاز ہو گیا۔ کوالالمپور میں ہونے والی رنگارنگ تقریب میں آسیان کے ممبر ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔

ملائیشیا کے دارالحکومت میں آسیان کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں ملائشین وزیر اعظم کے ساتھ 9 ممالک کے سربراہان شریک ہوئے۔ ملائشین وزیر اعظم نجیب رزاق نے تمام معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔

کانفرنس کے پہلے روز ملائیشن وزیر اعظم نجیب رزاق نے تقریر کی اور کانفرنس کے لائحہ عمل کے بارے میں مہمانوں کو بریف کیا۔ 2 روزہ کانفرنس میں رکن ممالک علاقائی مسائل اور خطے میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی جیسی مشکلات کا حل تلاش کریں گے۔