کراچی (جیوڈیسک) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر سندھ اسمبلی نے آج ایک مرتبہ اسمبلی اور اراکین کی سیکیورٹی پر تشویش کا اظہار کیا۔ سندھ اسمبلی کااجلاس اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی زیر صدارت جاری ہے۔
اجلاس کا آغاز ہوتے ہیں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں سیکیورٹی کے خدشات موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں چاہوں گا کہ جتنے ممبران ہیں انہیں سیکیورٹی ملنی چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ممبران حکومت کے ساتھ اسپیکر کو بھی میڈیا پر بشانہ بنارہے ہیں۔ سنجیدگی سے کہتا ہوں کہ اسمبلی کے معاملات کا مذاق نہ اڑایا جائے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارے پاس سیکیورٹی کا پرانا نظام ہے اسے بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔