پشاور ، دیر ،سوات ، مالا کنڈ اور گردو نواح میں5.5شدت کا زلزلہ

Earthquake

Earthquake

پشاور (جیوڈیسک) پشاور سمیت خیبرپختون خوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے معمولی جھٹکے محسوس کئے گئے۔ تاہم زلزلے سے کوئی جانی یا مالی نقصانات سے متعلق کوئی اطلاع نہیں۔

پشاور سمیت صوبہ کے دیگر اضلاع لوئر دیر، سوات اور ملاکنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ پانچ رکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز تاجکستان کاسرحدی علاقہ تھا۔ زلزلے سے کسی قسم کا کوئی جانی یا مالی نقصنا ن سامنے نہیں آیا۔