چوہدری سرفراز گجر کی اہلیہ کے ایصال ثواب کیلئے ختم دسواں موضع معروف میں منعقد ہوا

Gujarat

Gujarat

گجرات : موضع معروف کی ممتاز شخصیت چوہدری سرفراز گجر کی اہلیہ محترمہ، چوہدری افتخار گجر کی بھاوج، چوہدری شکیل گجر، چوہدری جمیل گجر کی والدہ محترم جو گزشتہ دنوں رضائے الہی سے انتقال کر گئی تھیں مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے ختم دسواں موضع معروف میں منعقد ہوا۔ جس میں ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ممتاز عالم دین علامہ محمد شاہد چشتی نے خصوصی خطاب کیا اور والدین کی عظمت پر روشنی ڈالی انہوں نے یوم صدیق اکبر اور یوم وفات حضرت فاطمة الزہرہ کے حوالے سے بھی بیان کیا۔

اس موقع پر چوہدری اویس اکبر SSP مرزا اکبر بیگ ‘ فیض اقبال ڈھیرو گھنہ ، چوہدری احمد علی مالووال، امانت علی فرمان علی’ حاجی سرور’ گلفا م گجر’ محمد رفیق’ خالد ‘ چوہدری زمان’ چوہدری صغیر احمد’ چوہدری بشیر احمد معروف’ چوہدری قمر زمان معروف’ چوہدری احمد یار خاں’ چوہدری سلیم’ چوہدری عمیر ‘ چوہدری امجد جاوید’ چوہدری تاج محمد نمبردار چیئرمین خواص پور، سہیل نواز، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ عبدالمصطفیٰ سیالوی و دیگر شریک تھے۔