عمران خان کی زخمیوں کی عیادت کیلئے لیڈی ریڈنگ اسپتال آمد

Imran Khan And Reham Khan

Imran Khan And Reham Khan

پشاور (جیوڈیسک) چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان زخمیوں کی عیادت کیلئے لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچ گئے۔

عمران خان کے ہمراہ ریحام خان بھی موجود ہیں۔ گزشتہ روز بھی ریحام خان نے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں قدرتی آفت سے زخمی ہونے والوں کی عیادت کی تھی۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں دو روز قبل شدید طوفانی بارش اور ژالہ باری سے مختلف حادثات میں متعدد افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے تھے۔