کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹرمیڈیٹ امتحانات کے دوران بھی کے الیکٹرک کی جانب سے لوڈ شیڈنگ کے روایتی رویئے کے باعث طلباءو طالبات کو ہونے والی پریشانی کو کے الیکٹرک انتظامیہ کوتعلیم و علم دشمن رویہ قرار دیتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد وچیئرمین امیر پٹی ‘ فاروق کمال ‘ اسلم خان ‘سلیمان راجپوت‘یونس سایانی ‘راجہ انور ایڈوکیٹ ‘ اقبال ٹائیگر‘ اقبال چاند ‘ میڈم انیتا اور تبسم ناز و دیگرنے کہا کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسی کے باعث تعلیم کا حصول و فروغ پہلے ہی انتہائی مشکل و گراں ہے
ان حالات میں امتحانات کے دوران کے الیکٹرک کی جانب سے معمول سے زائد لوڈ شیڈنگ طلباءکے حصول علم کی خواہش کو قتل کرنے کے مترادف ہے ۔امیر پٹی نے کہا کہ عوامی اعتمادو ووٹ کے ذریعے اقتدار میں آنے کے بعد محب وطن روشن پاکستان پارٹی مقامی خود مختاری کے نفاذ کے ذریعے تمام ڈویژنوں کو با اختیار بناکرہر ڈیژن کو اپنا پا ور و جنریشن پلانٹ لگانے کا پابند بناکر توانائی بحران اور لوڈ شیڈنگ کا جڑ سے خاتمہ کرنے انتظام کے ساتھ اعلیٰ سطح تک تعلیم کو فری کرنے اور تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے ساتھ ٹیکنیکل و پیشہ ورانہ تعلیم کی بھی مفت فراہمی کے اقدامات کرے گی۔