لیہ + کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) مرکزی انجمن تاجران کا الیکشن کمشن مکمل طور پر جانبدار ہے۔ تسلیم نہیں کرتے۔ ووٹر لسٹیں نامکمل ہیں اور 200 سے زائد ووٹ بوگس درج کیئے گئے ہیں۔ ایسی صورت میں منصفناہ الیکشن کی توقع نہیں کر سکتے۔
یہ بات امیدوار صدارت رانا محمد آصف ، چوہدری خادم حسین ، ملک محمد اسماعیل کھوکھر ، رانان محمد جمیل ، ملک نصیر سامٹیہ ، رانا محمد عثمان ، طارق محمود پہاڑ امیدوار برائے صدارت ، ملک عبدالحمید ، ملک امان اللہ ، ملک روشن ضمیر اتلیرہ ، مخدوم انتظار حسین قریشی ، احسان اللہ ، چوہدری شاہد محمود گجر ، ملک اختر اور ملک الطاف حسین نے پریس کانفرنس میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی الیکشن کمشن یکطرفہ بنایا گیا تھا
جس نے ثابت کر دیا کہ وہ پوری طرح سابق صدر انجمن تاجران حاجی مختیار حسین کا حمایتی ہے۔ جبکہ شہر کے 5 میں سے 2 وارڈز کی لسٹیں چیک کی گئی ہیں۔ جس میں درجنوں ووٹ بوگس پائے گئے ہیں۔ الیکشن کمشن نے بقیہ وارڈوں کی لسٹیں فراہم نہیں کی ہیں جن میں بوگس ووٹ کے اندراج کی اطلاعات ہیں۔ ایسی صورت میں شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ اس لیئے الیکشن کمشن اور اس کی پوری ٹیم پر عدم اعتماد کرتے ہیں۔