موجودہ حکومت کاشتکاروں کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔ مہنگائی میں خاطر خواہ کمی نہ کی گئی ہے

Relief

Relief

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) موجودہ حکومت کاشتکاروں کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔ مہنگائی میں خاطر خواہ کمی نہ کی گئی ہے۔ حکومت اشتہاری بیانات دے کر عوام کو دھوکہ دے رہی ہے۔ آئیندہ الیکشن میں تحریک انصاف کلین سوئیپ کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار ضلعی سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف رانا محمد آصف تحصیل صدر رانا محمد عثمان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کے اہل ہیں اور حکومت میں آکر تمام بے قاعدگیاں ختم کر کے لوگوں کو انصاف فراہم کریں گے۔

موجودہ حکومت کاشتکاروں کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔ پہلے چاولوں میں کاشتکاروں کو شدید نقصان پہنچایا گیا اور اب گندم کی خریداری میں پریشان کیا جا رہا ہے۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ کاشتکاروں کو مکمل ریلیف دیا جائے وگرنہ سڑکوں پر نکل آئیں گے۔