جنوبی کوریا کے وزیراعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا

Lee Wan

Lee Wan

سیول (جیوڈیسک) جنوبی کوریا کے وزیراعظم لی وان کو پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے غیر قانونی طور ایک بزنس مین سے فنڈز حاصل کئے تھے۔

کرپشن کا یہ سکینڈل دیوالیہ ہونے والی تعمیراتی کمپنی کے اس سربراہ کی خود کشی کے بعد عام ہوا تھا۔ جنوبی کوریائی صدر نے انہیں دو ماہ قبل ہی وزارت عظمیٰ کا قلمدان سونپا تھا۔ لِی وان کُو نے جب اپنا عہدہ چھوڑا تو انہوں نے اس سکینڈل پر معذرت کی۔