چیف جسٹس ناصرالملک نے دھاندلی کے عملدرآمد کرنیوالوں بارے سوالنامہ جاری کرکے تاریخی فراڈ کی گتھیاں سلجھانی شروع کردی

Nasirul Mulk

Nasirul Mulk

فیصل آباد : انصاف بزنس فورم کے سرپرست اعلیٰ محمد اجمل چیمہ’ چیئرمین شبیر احمد چاولہ’ صدر چوہدری ظفراقبال سندھو’ جنرل سیکرٹری میاں تنویر ریاض ‘ سینئر وائس چیئرمین ‘ رانا سکندر اعظم کے علاوہ ظریف خان نیازی’ میاں محمد طیب’ عبداللہ خان دمڑ ‘ مدثر جواد ‘ کامران گیلانی’ میاں معین الدین’ شفیق شیخ اور نعیم اللہ خان نے جوڈیشل کمیشن میں مسلم لیگ (ن) کے وکیل شاہد حامد کی طرف سے عوامی رائے تبدیل کرنے کو آئین سے انحراف مراد دینے جیسے ریمارکس کو عمران خان کے الزامات کی تصدیق کے مترادف قراردیتے ہوئے یقین ظاہر کیا ہے کہ چیف جسٹس ناصرالملک نے دھاندلی کے اصل پلانر اورعملدرآمد کرنیوالوں بارے سوالنامہ جاری کرکے 11 مئی 2013 ء کو ہونیوالے تاریخی فراڈ کی گتھیاں سلجھانی شروع کردی ہیں۔

ایک بیان میں انصاف بزنس فورم کے راہنمائوں نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں تبدیلی کرکے میانوالی اور ڈیرہ غازیخان جیسے پسماندہ علاقوں کی بجائے پنجاب کے چند پہلے سے ہی خوشحال اضلاع کو نواز نے اور منصوبے میں 100 کلومیٹر کا اضافی حصہ شامل کرنیکی سازش قراردیا اور کہا کہ اگر خیبرپختونخواہ سے یہ اقتصادی راہداری اسلام آباد کے قریب چکری کے مقام پر لانیکی کوشش کی گئی تو انصاف بزنس فورم اس کے خلاف کھل کر میدان میں آجائے گا۔